پیر, ستمبر 16, 2024
پیر, ستمبر 16, 2024

ہومFact Checkوزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ...

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کو صارفین مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ صارف کے دیئے گئے کیپشن سے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے یہ ویڈیو دونوں ملکوں کے وزیر اعظم کے مابین حالیہ دنوں میں ہوئی ملاقات کی ہے۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مودی کے خود چل کر پاکستان آنے کا حساب عمران خان نے خود چل کر انڈیا جاکر برابر کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا”۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے
Courtesy: Twitter@zahid_pmln

ٹویٹر پر ایک دوسرے صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”مودی کا یار انڈیا ایجنٹ غدار وطن نیازی مودی سے ملنے انڈیا چلا گیا”۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے
Courtesy:Twitter @PRO_ONE

ٹویٹر پر ایک تیسرے صارف نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “عمران خان کی مودی سے خفیہ ملاقاتیں۔ چھپ کر ملاقاتیں وہ کرتا ہے جو ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، مراد سعید”۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے
Courtesy:Twitter@MMShahzebA

جے خان بدر نامی ٹویٹر ہینڈل سے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔ جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 821 ری ٹویٹ اور 1295 لائکس کیا جا چکا تھا۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سرکاری عالمی سفارتی تعلقات کے لئے وزیراعظم انڈیا کا وزیراعظم پاکستان کے گھر آنا تو اچھی بات ہے اور بات سمجھ بھی آتی ہے لیکن یہ جناب بنا کسی سرکاری عُہدے کے وزیر اعظم انڈیا کو اُس کے دفتر دہلی جاکر کیوں ملیں تھے پھر تو یہ غدار ہوا اس ملاقات کا احوال قُریشی صاحب زیادہ بہتر بتائیں گے”۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے
Courtesy:Twitter@jkhanbadar

مذکورہ وائرل ویڈیو کے سلسلے میں لکھے گئے الفاظ ہو بہو وائرل پوسٹ سے لیا گیا ہے۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایکونومک ٹائمس اور دی ایکپریس ٹریبیون پر 11 دسمبر 2015 کو شائع رپورٹس ملیں۔ ان دونوں رپورٹس میں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے منظر کو تصویر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی۔

Courtesy:tribune.com.pk

اس کے علاوہ 11 دسمبر 2015 کو ہی پی ٹی آئی کے سینٹرل انفورمیشن سیکریٹری شیرین مزاری نے بھی عمران خان اور مودی کی ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر بھی 11 دسمبر 2015 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو ملی۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ملاقات 2015 میں اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان محض پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین تھے۔ اس سے یہ بھی پتا چلا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں ہے، بلکہ کم از کم 7 سال پرانی ہے۔

Courtesy: YouTube/ANI

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات کی وائرل ویڈیو 2015 کی ہے۔ یہ ملاقات تب ہوئی تھی جب عمران خان محض پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین تھے۔ اس ویڈیو کا پاکستان کی حالیہ سیاسی ہلچل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False Context/ False

Our Sources
Report Published by tribune.com.pk on 11/12/2015
Report Published by economictimes on 11/12/2015

YouTube Video Published by ANI on 11/12/2015

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular