جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکن مسلم ممالک میں ہندؤں کی عبادت گاہیں آج بھی موجود ہے؟...

کن مسلم ممالک میں ہندؤں کی عبادت گاہیں آج بھی موجود ہے؟ پڑھیئے ہمارا ریسرچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ہندوستان اور نیپال کے علاوہ دنیا میں دیگر اور ممالک ہے۔جہاں ہندو دھرم کو مانا جاتا ہے اوربت پرستی کی جاتی ہے۔ایک طرف جہاں مسلمانوں کی تعداد دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔وہیں مسلم ممالک میں ہندؤں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔اسی کے پیش نظر آج ہم آپ کو مسلم ممالک میں ہندؤں کی مخصوص عبادت گاہوں کے بارے میں بتا ئیں گے کہ کونسے مسلم ممالک میں ہندؤں کے مندریں کہاں ہے؟

پاکستان

ڈی ڈبلو نیوز ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے چکوال ضلع میں موجود کٹاس راج مندر ہے۔جس کی تعمیر ساتویں صدی میں ہوئی تھی۔اس مندر کے احاطے میں رام مندر،ہنومان مندر اور شیو مندر موجود ہے۔ماہرین اثارقدیمہ ان مندروں کا دیکھا بھال کرتی ہے۔

ملیشیاء

ملیشیاء میں ہندوتمل طبقہ کے لوگ رہتے ہیں اور اس لئےیہاں کافی سارے مندروں کی تعمیر  کی گئی ہے۔گوم باک میں باتوگوفاؤں میں کئی مندر ہیں۔گوفہ کے گیٹ پر ہندو دیوتا موروگن کا بڑا مجسمہ بھی رکھا ہے۔

انڈونیشیاء

انڈونیشاء دنیا کا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک ہے۔لیکن یہاں بھی ہندو مذہب کے لوگ کافی تعداد میں رہتے ہیں اور ان کی تاریخی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔انڈونیشیاء میں نویں صدی کے پرامبانان نامی مندر ہے۔جسے دیکھنے کے لئے بیرون ممالک  سے بڑے لیڈران بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کی ۱۶کروڑ سے زائد کی آبادی میں ہندوؤں کی حص٘ے داری تقریباً دس فیصد ہے۔راجدھانی ڈھاکہ کے ڈھاکیشوری مندر ہے۔ جہاں عقیدت مند پوجا پاٹھ کے لئے وہاں بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ہاں اس مندر کے علاوہ دیگر مندریں بھی وہاں بنی ہیں۔

عمان

عمان کی راجدھانی مسقط میں شیومندر تعمیر ہے۔جہاں دوہزار اٹھارہ میں پی ایم مودی بھی زیارت کے لئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اس مندر کے علاوہ وہاں شری کرشن مندر اور ایک گرودوارہ بھی ہے۔

یواےای

متحدہ عرب امارات میں ایک مندر تعمیر کی گئی ہے۔جو کہ دوبئی میں ہے۔اس مندر کا نام شیو اور کرشن مندر ہے۔اس کے علاوہ ابوظہبی میں بھی پی ایم مودی کے ہاتھو ایک مندر کی سنگ بنیاد رکھ جا چکی ہے۔

 

بحرین

بحریم میں شیومندر اور ایپ٘ا مندر ہے۔یہ مندر ہندوستان سے گئے روزگار کے لئے ہندؤں کے لئے بنائی گئی ہے۔

افغانستان

افغانستان میں جنگ کے دوران ہوئی تبا ہی کے باوجود کابل شہر کے ارد گرد کئی مندریں ابھی بھی موجود ہیں۔جہاں لوگ اپنے بھگوانوں کو پوجتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہندو کی تعداد محض ایک ہزار ہے۔

لبنان

لبنان کے جیتون میں ہندؤں کی مندر موجود ہے۔یہاں بتادوں کہ لبنان میں ہندوستانیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔دوہزار چھ میں ہوئے اسرائیل اور حزب اللہ  کے درمیان ہوئی جنگ کے بعد وہاں ہندوستانیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

 

(نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044:WhatsApp)

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular