اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا کانگریس لیڈروں کو کروڑوں کا کمیشن دے کر فرار ہواتھا نیرو...

کیا کانگریس لیڈروں کو کروڑوں کا کمیشن دے کر فرار ہواتھا نیرو مودی؟پڑھیئے نیوز چیکر کی تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

نیرو مودی نے بھارت سےبھاگنے کے لئے کانگریس لیڈروں کوچارسوچھپن کروڑ کاکمیشن دیاتھا۔تیرہ سوکروڑ کے گھوٹالے میں سے اس کا حصہ صرف بتیس فیصد ہے۔باقی کانگریس لیڈروں کا ہے۔

 تحقیقات

دھرمندر سنگھ نامی ٹویٹر ہینڈل سےایک ٹویٹ کیاگیاہے۔جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ بھگوڑے نیرومودی نےلندن کی عدالت میں ایک بیان دیا ہے۔جس میں نیرومودی نے کہاہے کہ وہ ہندوستان سے بھاگا نہیں ہے بلکہ کانگریس لیڈروں نے اسے ڈرا دھمکاکر یہاں سے بھاگنے پر مجبور کیاہے۔نیرومودی نےمزید کہا کہ ہندوستان سے فرار ہونے کے لئےچارسوچھپ٘ن کروڑ روپے کا کمیشن کانگریس کودیا تھا۔نیرو نے کہا کل اثاثہ تیرہ ہزار کروڑ میں سے اس کا صرف بتیس فیصد ہے۔باقی کا کانگریس کے لیڈروں کا ہے۔

ایسے ہی دعوےوالامیسج ایک ہمارے قاری نے واٹس ایپ پربھیجا۔جس میں انہوں نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خبر کی حقیقت  تفصیل سے بتائیں۔

وائرل پوسٹ پڑھنے کے بعد ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیرو مودی سے متعلق کئی خبریں ملیں۔جس میں نیرو مودی کے بارے میں ڈھیرساری جانکاریاں ملیں۔لیکن ہمارے کام کی نہیں تھی۔

تب ہم نے مزید کیورڈس کا استعمال کیا تو ہمیں نیرو مودی کی اے این آئی پر شائع ایک خبر ملی ۔جوکہ نیرومودی  کےسترہ اکتوبر تک عدالتی تحویل کے سلسلے میں ہے۔

ان تحقیقات کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی کی ایک سال پرانی خبر ملی۔جس میں شیوسینا نے نیرو مودی کے ملک سے فرار ہونےکےلئے بی جے پی کو ذمہ دارٹھہرایاتھا۔خبر کے مطابق شیو سینا نےالزام لگایاتھا کہ چناؤ کےدوران وہ پارٹی کے لئے اثاثہ بھی جمع کرتاہے۔

یہاں میں بتاتا چلوں کہ نیرومودی پی این بی میں ہوئے تیرہ ہزار کروڑ کے گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔لیکن ٹویٹ میں لکھا بتیس فیصد نیرومودی اورباقی کانگریس لیڈروں والے دعوے کو سرچ کیا تو کہیں بھی ایسی خبریں ہمیں نہیں ملیں۔

اس دوران ہم نے واہٹس ایپ پر آئے میسج کی تحقیق کی۔جس میں نیرومودی اور کانگریس لیڈرابھی شیک منو سنگھوی کنکشن کی بات کہی گئی تھی۔اس لئے ہم نے دونوں کے درمیان کنکشن کو لےکر اپنی تحقیق شروع کی۔جہاں ہمیں آج تک کے ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔جس کے مطابق سیتا رمن کے الزام پرکانگریس لیڈر ابھی شیک منو نے پلٹوار کرتے ہوئے ہتک عزت کادعویٰ کر نے کی بات کہی تھی۔ جس کی ساری جانکاری اس لنک پر کلک کر کے پڑھی جاسکتی ہے۔

 تمام تحقیقات کے بعد یہ صاف واضح ہوتاہے کہ دھرمندرسنگھ نے جو ٹو یٹ کر کے دعویٰ کیا ہے۔ وہ فرضی دعویٰ ہے۔کیوںکہ نیرومودی نے اس طرح کا کوئی بھی بیان نہیں دیا تھا۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ 

نتائج:فرضی خبر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular