Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسد الدین اویسی نے"آئی لو محمدؐ"والا فریم لینے سے انکار کر دیا۔
اسد الدین اویسی نے "آئی لو محمدؐ" والا فریم اس لئے واپس کیا کہ اس میں ان کی اپنی تصویر مقدس مقام گنبد خضراء کے ساتھ تھی۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی صارفین این ڈی ٹی وی کا ایک کلپ شیئر کررہے ہیں، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو جب گنبد خضرا اور آئی لو محمدؐ لکھا ہوا ایک فریم پیش کیا گیا تو انہوں نے وہ فریم لینے سے انکار کر دیا اور یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ “مجھے گنہگار مت بناؤ”۔ یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر اس تاثر کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ اویسی نے نبی کریمؐ سے محبت کے اظہار سے گریز کیا۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اس ویڈیو کا اصل ماخذ این ڈی ٹی وی ہے، جس نے اسے 3 کتوبر 2025 کو ایک رپورٹ کے طور پر شائع کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسد الدین اویسی کو ان کے حامیوں نے ایک فریم پیش کیا جس پر “گنبد خضرا کی تصویر اور آئی لو محمدؐ ” لکھا ہوا تھا۔
اویسی نے دیکھا کہ اس فریم میں ان کی اپنی تصویر گنبدِ خضرا کے ساتھ چھپی ہوئی ہے، جس پر انہوں نے احتراماً کہا کہ ان کی تصویر کو نبی کریمؐ کے گنبد کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، اس لئے انہوں نے فریم واپس کر دیا اور اپنی تصویر ڈھانپنے کو بھی کہا۔ این ڈی ٹی وی نے واضح کیا کہ اسد الدین اویسی نے مذہبی عقیدت کے اظہار سے انکار نہیں کیا بلکہ ان کا اعتراض صرف اس بات پر تھا کہ ان کی تصویر کو مقدس مقام کے ساتھ دکھایا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو حیدرآباد کی معروف نیوز پیپر روزنامہ اعتماد نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر 3 اکتوبر کو شیئر کیا تھا۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق کچھ افراد نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کو ایک تصویر پیش کی جس میں سبز گنبدِ خضرا اور “آئی لو محمدؐ” لکھا ہوا تھا، اور ساتھ میں اویسی کی تصویر بھی لگی ہوئی تھی، جسے دیکھ کر اویسی نے کہا “کہاں گنبدِ خضرا، کہاں میں!” اور حامیوں سے اپنی تصویر چھپانے کو کہا۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹ یہاں دیکھیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں پیش کردہ دعویٰ غلط تاثر پیدا کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے “آئی لو محمدؐ” والا فریم اس لئے واپس کیا کہ اس میں ان کی اپنی تصویر مقدس مقام ‘گنبد خضرا’ کے ساتھ تھی، نبیؐ سے محبت یا عقیدت سے انکار کی وجہ سے نہیں۔
Sources
Video reports published by YouTube Channel NDTV and News24 on 3 Oct 2025
Report published by NDTV on 03 Oct 2025
Instagram post by Etemaad Daily on 03 Oct 2025
Mohammed Zakariya
October 30, 2025
Mohammed Zakariya
September 29, 2025
Mohammed Zakariya
July 29, 2025