سوشل میڈیا پر اس ہفتے لاس اینجلس آگزنی، بھارت میں ملازمہ کی جانب سے کھانے کی اشیاء میں پیشاب ملانے، ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ‘سجدے’ کو کمر درد کا بہترین علاج بتانے و دیگر موضوع پر گمراہ کن ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کئے گئے۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا کھلے آسمان کے نیچے سو رہے یہ لوگ لاس اینجلس کے ہیں؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کھلے آسمان کے نیچے سورہے یہ لوگ لاس اینجلس آگزنی کی وجہ سے بےگھر ہوئے لوگ ہیں۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور پرتگال کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا پینے کی اشیاء میں پیشاب ملا رہی خاتون بھارت کی ہے؟
ایک خاتون کی جانب سے پینے کی اشیاء میں پیشاب ملانے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں ایک ملازمہ مالک کے پینے کی چیز میں پیشاب ملا رہی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور کویت کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ہارورڈ یونیورسٹی نے ‘سجدے’ کوبتایا کمر کے درد کا بہترین علاج ؟
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ‘سجدے’ کو کمر درد کا بہترین علاج بتایا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ گمراہ کن ہے، ہارورڈ میڈیکل اسکول نے خصوصی طور پر سجدے کو کمر درد کا علاج نہیں بتایا ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا اسرائیل-حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد مسجد اقصیٰ کے سامنے جشن منانے کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد مسجد اقصیٰ کے سامنے جشن منانے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔لیکن تحقیقات سے ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ غزہ جنگ بندی کے بعد منائے گئے جشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔