Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کی پرانی ویڈیو کو حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سیلاب و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پی ایم مودی کے حالیہ دورے کے دوران انہیں نظر انداز کیا، لیکن ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ برکس سمٹ 2024 کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تباہ شدہ سڑک کی یہ تصویر افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کی ہے، لیکن دراصل یہ منظر 2019 میں میرپور میں آئے زلزلے کے بعد کا ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ موجودہ سانحے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے سوات میں ہرے رنگ کی ایک اسکول وین بچوں اور ٹیچر سمیت سیلاب کی زد میں آ گئی، تاہم تحقیق سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دراصل پرانی ہے اور اس کا تعلق ایران کے خراسان علاقے میں پیش آنے والے ایک حادثے سے ہے، جسے اب غلط طور پر پاکستان کے حالیہ سیلاب سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا ہے، لیکن تحقیق سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ حالیہ افغانستان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اجتماعی جنازے کی ہے۔ تاہم تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ درست نہیں۔ یہ تصویر دراصل 9 اکتوبر 2023 کی ہے اور اُس وقت افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والے ایک زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر ادا کئے گئے اجتماعی جنازے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
August 30, 2025