Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے 44 ممالک کے بحری بیڑے کے غزہ کے لئے روانہ ہونے، بھارت کے 228 شہید فوجیوں کی تصاویر جاری کئے جانے، بھارتی پی ایم نریندر مودی کے حالیہ منی پور دورے و پولس کی جانب سے ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کو پرتشدد انداز میں گرفتار کئے جانے کا بتاکر شیئر کیا گیا، جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر 44 ممالک کے بحری بیڑوں کے غزہ کے لئے روانہ ہونے کا ہے، لیکن تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور یہ ویڈیو چین کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے 228 فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو مبینہ طور پر 7 سے 10 مئی کی پاک-بھارت تنازعہ کے دوران شہید ہوئے تھے، لیکن تحقیقات سے واضح ہوا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ دراصل وائرل کولاج میں شامل تصاویر مختلف سانحات جیسے پلوامہ حملہ، اروناچل پردیش حادثہ، سکم فلیش فلڈ اور دیگر مواقع پر شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کی ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منی پور کے چوراچندپور ضلع کی ہے، جہاں پی ایم مودی کے حالیہ دورے کے موقع پر حالات کشیدہ ہوئے اور مشتعل ہجوم نے کئی گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ مکمل تحقیقات پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے سلسلے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کو پولس نے پرتشدد انداز میں گرفتار کیا ہے، لیکن تحقیق سے پتا چلا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل ویڈیو دہلی کی ہے جہاں آوارہ کتوں کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پولس نے حراست میں لیا تھا، اور اس کا معراج ملک یا ڈوڈہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم و صدر ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے امریکہ میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا ’’چاہے 80 ہزار ہوں یا 80 ارب، محمدؐ کی بات آئے تو سب کو اپنے پیروں کی نوک پر رکھتا ہوں‘‘، لیکن یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور دراصل بھٹو کی 15 دسمبر 1971 کو اقوامِ متحدہ میں کی گئی تقریر کی ہے، جس میں ایسا کوئی جملہ موجود نہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 15, 2025
Mohammed Zakariya
October 11, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025