Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے تباہ شدہ آرمی ٹینک کی تصویر کو بھارتی فوجی ٹینک پر دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں حج کے دوران حاجیوں کی ہوئی اموات کی پرانی تصویر کو رواں سال میں پیش آئے واقعے سے منسوب کیا گیا، وہیں واٹس ایپ کے نئے مواصلاتی قواعد نافذ ہونے و دیگر موضوع پر تصاویر و پوسٹ شیئر کئے گئے۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
تباہ شدہ ٹینکوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ جموں کشمیر کے لداخ میں ملیٹنٹوں نے بھارتی ٹی-72 ٹینک پر حملہ کردیا، جس میں 5 جوان ہلاک ہوگئے۔ ہماری تحقیقات میں یہ پتا چلا کہ تصویر کے ساتھ کیا گیا دعوی فرضی ہے ۔ دراصل 28 جون کو لداخ کے شیوک ندی میں فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک غرقاب ہوگیا تھا، جس میں 5 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے تھے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
ایک تصویر جس میں کفن میں لپٹی متعدد لاشیں زمین پر رکھی ہوئی نظر آرہی ہیں، کو حج 2024 میں شدید گرمی کے باعث حاجیوں کی ہوئی اموات سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ تصویر پرانی ہے، لیکن مکہ مکرمہ کی ہی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا گیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے میسجز، ویڈیو-آڈیو کالز کے مواصلات کے نئے قواعد نافذ کئے جارہے ہیں۔ جس میں تمام کالز ریکارڈ کرنے کے بعد محفوظ کئے جائیں گے۔ تحقیقات میں پتا چلا کہ حکومت کی طرف سے پیغامات ٹریک نہیں کئے جاتے ہیں۔ نیوز چیکر کو واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ دعوی فرضی ہے۔ واٹس ایپ ویڈیوـآڈیو کالز ریکارڈ نہیں کرتا۔ پورا فیکٹ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
زمین پر رینگنے والے ایک کیڑے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ آٹھ فٹ لمبا سینٹی پیڈ نامی کیڑا ہے، جسے کیمرے میں قید کیا گیا ہے۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کیڑے کی یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ رن وے جین-3 الفا ٹول کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
July 12, 2025
Mohammed Zakariya
July 5, 2025
Mohammed Zakariya
June 28, 2025