Fact Check
Weekly Wrap: اویسی، برقعہ پوش خاتون، عمران خان کی بنہوں سے منسوب گمراہ کن دعوؤں پر مبنی 5 مختصر فیکٹ چیک ملاحظہ کریں
اس ہفتے سوشل میڈیا پر کئی گمراہ کن ویڈیوز اور اے آئی سے تیار شدہ کلپس بڑے پیمانے پر شیئر کئے گئے۔ ان میں بھارت میں برقعہ پوش مسلمان خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو، اسدالدین اویسی کی ہنومان کی آرتی کرتی ہوئی جعلی ویڈیو، عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے مودی کو ”آپریشن سندور پارٹ2” کی درخواست سے متعلق اے آئی جنریٹڈ کلپ، اور علیمہ خان کا اسکائی نیوز سے مبینہ انٹرویو شامل تھا۔ ان تمام وائرل دعوؤں کی حقیقت سامنے لانے کے لئے اس ہفتے کے پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں دستیاب ہیں۔

کیا بھارتی ایئر مارشل امر پریت سنگھ نے واقعی استعفیٰ دے دیا ہے؟
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک خط کو بھارتی چیف آف ایئر اسٹاف امر پریت سنگھ کا استعفیٰ بتاکر شیئر کیا گیا، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ وائرل خط فرضی ہے اور ایئر مارشل امر پریت سنگھ اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا اسکائی نیوز کے وائرل انٹرویو میں علیمہ خان نے بھارت-پاکستان تنازعہ پر بات کی؟
رواں ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ عمران خان کی بہن علیمہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں بھارت-پاکستان تنازعہ اور بھارت سے ’تعلق‘ پر گفتگو کی ہے، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ علیمہ خان کی اسکائی نیوز سے گفتگو کی وائرل ویڈیو دراصل اے آئی سے تیار کردہ ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا عمران خان کی رہائی کے لئے نورین نیازی نے مودی سے ’آپریشن سندور پارٹ 2‘ کی اپیل کی؟
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے شیئر کیا گیا کہ عمران خان کو جیل سے نکلوانے کے لئے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے ”آپریشن سندور پارٹ 2” کی درخواست کی ہے، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ نورین نیازی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور وائرل کلپ دراصل اے آئی سے تیار کردہ ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا برقعہ پوش مسلمان خاتون پر تشدد کی یہ ویڈیو بھارت کی ہے؟
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو کو بھارت میں برقعہ پوش مسلمان خاتون پر تشدد کا بتاکر شیئر کیا گیا، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا اسدالدین اویسی نے مندر میں ہنومان جی کی آرتی کی؟
اس ہفتے ہندی متن کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسدالدین اویسی مندر میں ہنومان جی کی آرتی کر رہے ہیں، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔