Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز پر متعدد وائرل ویڈیوز اور کلپس کے ذریعے گمراہ کن دعوے پھیلائے گئے۔ ان میں جنرل اوپیندر دویدی کے اروناچل پردیش کے حوالے سے مبینہ بیان، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جے ایس ڈھلّون کی راہل گاندھی کی حمایت سے منسوب ویڈیو، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی تیجس طیارے پر مبینہ تنقید، اور ایتھوپیا کے آتش فشاں سے منسوب وائرل ویڈیو شامل ہیں۔ ان تمام دعووں کی حقیقت جاننے کے لئے پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں دستیاب ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل وی کے سنگھ نے تیجس حادثے کے بعد راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تحقیق سے واضح ہوا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے، کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص دراصل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلّون ہیں۔ اس طرح یہ ویڈیو ڈیپ فیک ثابت ہوئی۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

اس ہفتے دبئی ایئر شو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خط خوب شیئر کیا گیا، جسے بھارتی ایئر مارشل کا دستخط شدہ بتایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس میں تیجس لڑاکا طیارے کو ناقص اور ناقابلِ بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ خط من گھڑت ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایسے کسی بیان یا خط کی کوئی تصدیق موجود نہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل خط حقیقی نہیں بلکہ جھوٹے دعوے پر مبنی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھینے کےلئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر بتا کر شیئر کیا گیا، تاہم جانچ میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ویڈیو ایتھوپیا کی نہیں بلکہ ہَوائی کے کلاؤیا آتش فشاں کے پھٹنے کی ہے، جسے غلط دعوے کے ساتھ پھیلایا گیا تھا۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر جنرل اوپیندر دویدی کا ایک ویڈیو کلپ گردش میں رہا، جس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اروناچل پردیش کو چین کے حوالے کرنے کا بیان دیا ہے۔ تاہم جانچ میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل کلپ ڈیپ فیک ہے، جس میں جنرل دویدی کی اصل آواز اور بیان کو بدل کر گمراہ کن تاثر پیدا کیا گیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جسے تیجس حادثے سے جوڑ کر دعویٰ کیا گیا کہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پریس بریفنگ میں بھارتی فضائیہ کے تیجس لڑاکا طیارے پر سخت تنقید کی۔ تحقیق اور جانچ سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے، جس میں آڈیو بدل کر غلط تاثر پیدا کیا گیا۔ مزید تفصیلی فیکٹ چیک یہاں دستیاب ہے۔
Mohammed Zakariya
November 22, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025
Mohammed Zakariya
November 8, 2025