Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور اے آئی سے تیار شدہ کلپس تیزی سے شیئر کئے گئے۔ ان میں یمنا ایکسپریس وے پر چلتی ایمبولینس سے مریض کے گرنے کا دعویٰ، پاکستانی پارلیمنٹ میں گدھے کے داخل ہونے سے متعلق فوٹیج، جاپان کے حالیہ زلزلے سے منسوب مناظر، مرشدآباد میں بابری مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے جوڑا گیا کلپ، اور سلمان خان کی جانب سے بابری مسجد کے لئے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے سے متعلق ایک دعویٰ شامل ہے۔ ان وائرل دعوؤں کی حقیقت سامنے لانے کے لئے اس ہفتے کے مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں دستیاب ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ 6 دسمبر کو مرشدآباد کے بیلڈنگا میں بابری مسجد کے سنگِ بنیاد کی تقریب کی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ دعویٰ بے بنیاد ہے، کیونکہ وائرل ویڈیو دراصل گجرات میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے چیتَر واساوا کی ایک ریلی کی ہے، جسے گمراہ کن سیاق کے ساتھ پھیلایا گیا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو گردش میں رہی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ حالیہ جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے کا منظر ہے۔ تحقیق سے واضح ہوا کہ یہ دعویٰ درست نہیں، کیونکہ وائرل ویڈیو دراصل پرانی فوٹیج ہے اور موجودہ جاپانی زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو خوب وائرل رہی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے اندر ایک گدھا داخل ہو گیا۔ جانچ سے معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ حقائق پر مبنی نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یمنا ایکسپریس وے پر اتر پردیش سرکار کی تیز رفتار ایمبولینس سے ایک مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر گر گیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ منظر کسی حقیقی واقعے کی عکاسی نہیں کرتا، بلکہ وائرل ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو نے خاصی توجہ حاصل کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار سلمان خان نے بابری مسجد کے لئے 10 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ تحقیق کے دوران یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا، کیونکہ وائرل ویڈیو دراصل اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور سلمان خان کے حوالے سے کیا گیا عطیے کا دعویٰ غلط ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025