جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اجمیر درگاہ کے خلاف احتجاج و دیگر موضوع پر پانچ...

Weekly Wrap: اجمیر درگاہ کے خلاف احتجاج و دیگر موضوع پر پانچ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر اس ہفتے آگزنی کی ایک ویڈیو کو خواجہ اجمیری کی درگاہ کے سامنے کئے گئے احتجاج میں ہوئے حادثے کا بتایا گیا، پاکستان میں ہوئے احتجاج اور جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے خلاف مظاہرے سے جوڑ کر بھی فرضی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر احتجاج کے دوران ہوئے حادثے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر آگزنی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر ہندوؤں کی جانب سے کئے جا رہے احتجاج کے دوران بھیانک حادثہ ہوگیا۔ جس میں متعدد لوگ جھلس گئے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے کھنڈوا کی ہے، جہاں نومبر ماہ میں مشعل مارچ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا لوگوں کے ہجوم کی یہ تصویر اسلام آباد مظاہرے کی ہے؟

ایک تصویر کے ساتھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد میں حالیہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک پر مظاہرہ کے لئے دی گئی فائنل کال کے لئے جمع ہوئی بھیڑ کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر بھارت کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اسلام آباد مظاہرے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کے لئے سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر پرانی اور یو ایس-میکسیکو کی سرحد پر لگائے گئے کنٹینرز کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا جنوبی کوریا میں حالیہ مارشل لاء کے بعد سیول میں فوجی گاڑیوں کے قافلے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر فوجی گاڑیوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد سیول میں فوجی ٹینکوں کے قافلے کی تازہ تصویر ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر فوج کی تربیتی مشق کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران خاتون کو یرغمال بنائے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟

ایک ویڈیو میں کچھ لوگ ایک خاتون کو گود میں اٹھاکر لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ شام میں جاری حکومت مخالف لڑائی کے دوران حیات تحریر الشام کے ارکان نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور ترکی کے حامی عسکریت پسند گروہ کی جانب سے شام میں ایک کرُد خاتون کو جنگی قیدی بنائے جانے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular