اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: ایٹاوہ میں شوہر نے بیوی پر تشدد کیا، ویڈیو فرقہ...

Fact Check: ایٹاوہ میں شوہر نے بیوی پر تشدد کیا، ویڈیو فرقہ وارانہ دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

An Electronics & Communication engineer by training, Arjun switched to journalism to follow his passion. After completing a diploma in Broadcast Journalism at the India Today Media Institute, he has been debunking mis/disinformation for over three years. His areas of interest are politics and social media. Before joining Newschecker, he was working with the India Today Fact Check team.

Claim

سوشل میڈیا پر ایٹاوہ کی ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مرد عورت کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص ایک مسلمان ہے، جس نے اپنی ہندو بیوی/گرل فرینڈ پر ظلم کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص خاتون کو بال پکڑ کر لاٹھی سے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ عورت درد سے چیخ رہی ہے، لیکن مرد باز نہیں آرہا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “چند روز قبل لوگوں نے ٹویٹر پر اس خاتون کو سمجھایا تھا کہ اسے کسی مسلمان مرد سے تعلق نہیں رکھنا چاہیے، لیکن وہ نہیں مانی اور لوگوں کو نفرتی بتانے لگی۔ اب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اس کیپشن کے ساتھ اس ویڈیو کو ٹویٹر اور فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

مسلمان شخص کے ہندو بیوی/گرل فرینڈ پر کئے گئے ظلم کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: Twitter @sdtiwari
Courtesy: Facebook/bablu.mishra.7547

Fact

وائرل ویڈیو کے کیفریموں کو ریورس سرچ کرنے پر ہمیں ای نیوز انڈیا اے اور ای ٹی وی بھارت نامی ویب سائٹ کی خبریں موصول ہوئیں۔ 4 اور 5 جون 2023 کو شائع ہونے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو یوپی کے اٹاوہ کی ہے۔ خبر کے مطابق اٹاوہ کے بکوار تھانہ علاقے کے نہرائیہ گاؤں میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کیا۔ جس کے بعد خاتون کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ یہ معاملہ یکم جون کا ہے۔

Courtesy: Etv bharat

ہم نے اس معاملے کی تصدیق کے لئے باکیور تھانے کے ایس ایچ او رن بہادر سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ جھوٹا ہے۔ رنبہادر سنگھ کے مطابق کیس میں ملزم اور متاثرہ دونوں کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ ملزم کا نام شیوم یادو ہے۔

اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ملزم اور متاثرہ خاتون دونوں ہی کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔

Result: False

Our Sources
Report of eNewsIndia, published on June 4, 2023
Report of ETV Bharat, published on June 5, 2023
Telephonic conversation with Etawah Police

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

An Electronics & Communication engineer by training, Arjun switched to journalism to follow his passion. After completing a diploma in Broadcast Journalism at the India Today Media Institute, he has been debunking mis/disinformation for over three years. His areas of interest are politics and social media. Before joining Newschecker, he was working with the India Today Fact Check team.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular