اس ہفتے سوشل میڈیا پر پولس کی جانب سے ایک شخص کی بے رحمی سے پٹائی، سویڈن میں قرآن جلانے والا سلمان مومیکا کی لاش، کشمیری سیکورٹی گارڈ کی پٹائی و دیگر پوسٹ فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا بنگلور میں کشمیری شخص کی پٹائی کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر بنگلور میں کشمیری شخص کی بے رحمی سے کی جا رہی پٹائی کا بتا کر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور ملیشیا میں نیپالی سیکورٹی گارڈ کی پٹائی کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سلوان مومیکا کے لاش کی ہے یہ تصویر؟
بستر مرض پر لیٹے ہوئے ایک شخص کی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ سویڈن میں قرآن جلانے والے عراقی نژاد سلوان مومیکا کے قتل کے بعد کی تصویر ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ تصویر ان کے قتل سے قبل سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ٹرین حادثے کی یہ ویڈیو پریاگ راج ریلوے اسٹیشن کی ہے؟
سوشل میڈیا پر تیز رفتار ٹرین کی جانب سے بس میں ٹکر مارنے کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر ہوئے ٹرین حادثے کی ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور برازیل کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ہماچل پردیش میں پولس اہلکاروں کی جانب سے مسلمان شخص پر کئے گئے تشدد کی ہے یہ ویڈیو؟
پولس کی جانب سے ایک شخص پر کئے جا رہے تشدد کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ہماچل پردیش میں بےقصور مسلمان شخص کو پولس بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو مغربی بنگال کے ملک پور گاؤں میں دو گروپوں کے مابین ہوئی تصادم کے بعد پولس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

اوکھلا اسمبلی حلقہ کی کانگریس امیدوار اریبہ خان کا شفا الرحمان کی حمایت کرنے کی خبر فرضی ہے
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اے آئی ایم آئی ایم امیدوار شفا الرحمان کو اوکھلا میں کانگریس امیدوار اریبہ خان نے اپنی حمایت دی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا دعوی بے بنیاد ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔