Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
استعفیٰ کی خبر فرضی ہے، خواجہ آصف نے اس کی تردید کی ہے۔
سماء ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کو لے کر پاکستانی وزیر دفاع نے شہباز حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک خبر گردش کرنے لگی کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں ایک صارف نے لکھا “وزیردفاع خواجہ آصف نے استعفیٰ دیدیا “۔



آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “خواجہ آصف استعفیٰ” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شائع ہونے والی پاکستانی نیوز ویب سائٹس روزنامہ جنگ اور نوائے وقت پر وائرل دعوے سے متعلق خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر دینے والوں نے اپنی خواہشات بیان کی ہیں،‘میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں خواجہ آصف کے آفیشل ایکس ہینڈ پر وائرل دعوے کی تردید کردہ ایک پوسٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل پوسٹ کے اسکرین شارٹ کے ساتھ لکھا ہے “معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواہشات اس ٹویٹ میں لکھیں ہیں۔ حقیقت نہیں”۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں جیو نیوز اردو کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 11 اگست 2025 کو شیئر شدہ ایک ویڈیو بھی موصول ہوئی۔ جس میں بھی پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے استعفیٰ کی خبر کی تردید کی ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی خبر بے بنیاد ہے انہوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
Our Sources
Reports published by Jang and Nawaiwaqt on 08 Aug 2025
X post by @KhawajaMAsif on 07 Aug 2025
X post by @Geo News Urdu on 11 Aug 2025
Mohammed Zakariya
October 28, 2025
Mohammed Zakariya
July 29, 2025
Mohammed Zakariya
June 19, 2025