اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: مالدیپ اور اسرائیل فلسطین تنازع سے منسوب اس ہفتے کے...

Weekly Wrap: مالدیپ اور اسرائیل فلسطین تنازع سے منسوب اس ہفتے کے 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پر اس ہفتے مالدیپ معاملے سے مسنوب وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے اور پاکستان کے موسم سے متعلق ایک پوسٹ خوب شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا مالدیپ میں وزیر اعظم مودی کے خلاف ہونے والے تازہ مظاہرے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے مالدیپ میں وزیر اعظم مودی کے خلاف مظاہرے کی ایک ویڈیو کو حالیہ معاملے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ لیکن ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستان میں 12 سے 15 جنوری کے درمیان سردی کا ٹوٹے گا 100 سالہ ریکارڈ؟

پاکستان میں سخت سردی سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں 12 سے 15 جنوری کی راتیں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ مزید رپورٹ یہاں پڑھیں۔

کیا چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل چھت کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ڈیجیٹلی تیار کی گئی چھت کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل بام کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو جنوبی کوریا میں بنے انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزاٹ کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا فلسطین کے خلاف بولنے پر امریکہ کی خاتون جج پر عدالت میں کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ فلسطین کے خلاف بولنے پر امریکی جج پر بھری عدالت میں ایک نوجوان نے حملہ کردیا، جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے، جج پر عدالت میں کئے گئے حملے کا فلسطین معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں ہماری پڑتال۔

کیا بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

فلسطین کی حمایت کر رہے حوثیوں سے منسوب ایک ویڈیو کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریبا 3 سال پرانی اور یو ایس ایس بونہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں لگی آگ کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular