پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا غزہ کے الشفا اسپتال میں زخمیوں پر اسرائیل فوج...

Fact Check: کیا غزہ کے الشفا اسپتال میں زخمیوں پر اسرائیل فوج کے حملے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
شمالی غزہ کے الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں نے زخمیوں کو حماسی مجاہدین بتا کر ہلاک کردیا۔
Fact
ویڈیو 10 سال پرانی اور مصر کے رابعہ اسپتال میں ہوئی گولی باری کی ہے۔

واہٹس ایپ اور فیس بک پر اسپتال کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو شمالی غزہ کے الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی زخمیوں کو حماسی مجاہدین بتا کر شہید کرنے کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “اللہ اکبر! شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی افواج داخل۔ کئی نوجوان اور مرد زخمیوں کو حماس مجاہدین بول کر بیڈ پر گولیاں مار مار کر شہید کردیا”۔

یہ ویڈیو غزہ کے الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Tahir Hashmi

بی بی سی اردو کے لائیو اپڈیٹ کے مطابق غزہ شہر میں واقع الشفا اسپتال کے صحن میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو اجتماعی قبر میں دفنایا گیا ہے۔ الشفا اسپتال و دیگر مقامات پر اسرائیل اور حماس کے جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اب تک اسرائیلی حملے میں 11 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہو چکی ہے۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے اسپتال کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں مریضوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیل کی جانب سے الشفا اسپتال میں کی گئی کاروائی کی ہے۔ جس میں عام زخمیوں کو اسرائیلی افواج حماسی مجاہدین بتاکر گولی مارکر ہلاک کر رہی ہے۔

Fact Check/Verification

الشفا اسپتال میں زخمیوں پر اسرائیل فوج کے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے بنگ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 16 اگست 2013 کو شبکۃ رصد نامی یوٹیوب چینل ہوبہو ویڈیو ملی۔ کیپشن میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو رابعہ اسپتال میں ہوئی شدید گولی باری کی ہے۔ پھر ہم نے “مستشفی رابعہ” کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اسپتال مصر کے شہر نصر میں ہے۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو غزہ کے الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کی گئی حالیہ کاروائی کی نہیں ہے۔

Courtesy: شبکۃ رصد

مزید سرچ کے دوران ہمیں مصر کے رابعہ اسپتال کے آفیشل فیس بک پیج (المستشفى الميداني برابعة العدوية – الصفحة الرسمية) پر وائرل ویڈیو سے متعلق 14 اگست 2013 کا ایک بیان ملا۔ جس میں واضح کیا گیا کہ یہ واقعہ 14 اگست 2013 کی شام پانچ بجے رابعہ العدوی کے المیدان اسپتال میں پیش آیا تھا۔ اس حملے سے متعلق میڈیا رپورٹ یہاں پڑھیں۔

Courtesy: Facebook/ Rab3aHospital

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ الشفا اسپتال میں زخمیوں پر اسرائیل فوجی کے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو تقریباً 10 سال پرانی اور مصر کے رابعہ اسپتال میں ہوئی گولی باری کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channel شبكة رصد on 16 Aug 2013
Facebook post by Rab3aHospital on 14 Aug 2013
Report published by Al Jazeera on 14 Aug 2013


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular