Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے شام میں اسد خاندان کا 50 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے بعد مختلف ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کی گئیں، جن سے متعلق چند فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کئے جانے کی اے آئی کی مدد سے تیار کردہ تصویر بھی شیئر کی گئی۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک بھی درج ذیل میں موجود ہے۔
شام میں تختہ پلٹ کے بعد صیدنایا جیل میں قید لوگوں سے منسوب کرکے ویڈیو اور تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مناظر شام کے دمشق میں موجود صیدنایا جیل کے قیدیوں کا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو کا اسکرین شارٹ ہے اور ویڈیو ویتنام کے وار میوزیم کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
انتہائی نحیف شخص کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص شامی قیدی ہے، جسے دمشق کے صیدنایا جیل سے تختہ پلٹ کے بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو 10 برس پرانی اور یرموک کیمپ کے ایک فلسطینی پناہ گزین کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔
سوشل میڈیا پر شام کے سابق وزیر اعظم بشار الاسد کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر بشار الاسد کے ماسکو پہنچنے کے بعد کی پہلی تصویر ہے۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ بشار الاسد کی یہ تصویر 2023 کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔
ملک شام کی نئی حکومت سے منسوب کرکے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو شام کی نئی حکومت کے پہلے اجلاس کی ہے۔ جہاں اپوزیشن کے دو گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور وکلاء اور شام کی عبوری حکومت کے مابین اختلافات کے باعث ہوئی لڑائی کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
بھارتی قومی پرچم کی بےحرمتی کئے جانے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیشی شخص نے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر اصل میں اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 22, 2025
Mohammed Zakariya
February 8, 2025