Tuesday, April 15, 2025
اردو

Fact Check

Weekly Wrap: لاس اینجلس میں لگی آگ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya
Jan 18, 2025
banner_image

سوشل میڈیا پر اس ہفتے لاس اینجلس میں لگی آگ سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جن میں ہالی ووڈ اداکاروں کی عمارتوں میں لگی آگ، آگ پر قابو پانے کے لئے دی گئی اذان و فائر فائٹر طیارہ کے کریش کی ویڈیوز شامل ہیں۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا ہالی ووڈ اداکاروں کے مکانات میں لگی آگ کی ہے یہ ویڈیو؟

لاس اینجلس میں موجود ہالی ووڈ اداکاروں کی عمارتوں میں لگی آگ کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

آگ پر قابو پانے کے لئے دی جا رہی اذان و طیارہ حادثے کی ان ویڈیوز کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر آگ پر قابو پانے کے لئے دی جا رہی اذان و ایک طیارہ حادثے کی ویڈیوز کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیوز امریکی شہر لاس اینجلس کی ہیں۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا طیارہ حادثے کی ویڈیو پرانی اور جنوبی امریکی ملک چلی کی ہے اور اذان دیئے جانے کی ویڈیو پاکستان کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

آگ سے تباہ ہوئی عمارتوں کے درمیان محفوظ نظر آ رہے مکان کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر سرخ رنگ کی چھت والے گھر کی تصویر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ مکان لاس اینجلس میں موجود ایک مسلمان کا ہے، جس میں قرآن پاک رکھا ہوا تھا جو آگزنی میں بھی محفوظ رہا۔ حالانکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا یہ تصویر پرانی اور ماوئی ہوائی کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا منہ سے آگ اگلنے والے اس پرندے نے لاس اینجلس میں لگائی آگ؟

منہ سے آگ اگلنے والے اس پرندے کو لاس اینجلس میں لگی آگ سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا اس ویڈیو کو تھری ڈی ایکس میکس اور فینکس سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,795

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔