Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کے ہی لوگوں نے سرعام تپھڑ رسید کردیا۔
نہیں، ویڈیو میں نظر آرہا شخص ترکیہ کے اپوزیشن لیڈر اوزگور اوزل ہے۔
اسرائیل-ایران تنازعہ میں امریکہ کے شامل ہونے کے بعد حالات نے ایک نیا رخ لے لیا ہے۔ اسی بیچ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کے اپنے ہی لوگوں کی جانب سے پیٹے جانے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص چند افراد کے ساتھ ایک عمارت سے باہر آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، میڈیا کے کیمرے بھی ان کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے دکھائی پڑ رہے ہیں اور اسی بیچ ایک شخص سامنے سے آکر اچانک ہی ایک تھپڑ مار دیتا ہے۔
اس ویڈیو پر موجود اردو متن میں لکھا ہے کہ “نیتن یوہو پر اپنے ہی لوگوں نے چماٹوں کی بارش کردی”۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو کو تھپڑ مارے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا۔ اس دوران ہمیں تھپڑ کھانے والے شخص کا چہرہ نیتن یاہو سے مختلف لگا۔ ساتھ ہی ویڈیو میں ‘2۔سیف آفیشل‘ کا واٹرمارک بھی نظر آیا۔ ہم نے سب سے پہلے اس واٹرمارک کو گوگل پر سرچ کیا۔
اس دوران ہمیں ‘2۔سیف آفیشل’ کا مستند ایکس ہینڈل ملا۔ جس پر وائرل ویڈیو 4 مئی 2025 کو شیئر کی گئی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ ترکش زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “سی ایچ پی کے چیئرمین اوزگور اوزل پر اے کے ایم میں یادگاری تقریب سے نکلنے کے بعد حملہ کیا گیا”۔

یہاں سے ملی اس معلومات کے سہارے ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو کیورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں آ ہیبر نامی ویب سائٹ پر اسی ویڈیو کے کچھ فریم کے ساتھ ترکش زبان میں 4 مئی 2025 کو شائع شدہ ایک خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق اتاترک کلچرل سینٹر میں ڈی ای ایم پارٹی کے رکن سری سوریا اونڈر کی آخری رسومات کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں اوزگور اوزل نے بھی شرکت کی تھی اور یہیں سے باہر نکلتے وقت ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا تھا۔

اس حوالے سے آ ہیبر کی ہی ویڈیو رپورٹ بھی یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید سرچ دوران ہمیں ایسوسیئٹ پریس کی 4 مئی 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ اتاترک کلچرل سینٹر سے نکلتے وقت اوزگور اوزل پر ایک بزرگ شخص نے حملہ کر دیا تھا اور ان کے چہرے پر تھپڑ مار دیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آور 66 سالہ ایک بزرگ شخص ہے، جو پہلے بھی اپنے 2 بچوں کو قتل کر چکا ہے اور حملے کے بعد اسے گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو تھپڑ مارے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ترکیہ کے ایک اپوزیشن لیڈر اوزگور اوزل پر مئی 2025 میں کئے گئے حملے کی ہے۔
Sources
X post by @2_sayfaofficial on 4 May 2025
Reports published by Ahaber and AP on 4 May 2025
Mohammed Zakariya
September 30, 2025
Mohammed Zakariya
July 1, 2025
Mohammed Zakariya
June 27, 2025