ہفتہ, دسمبر 21, 2024
ہفتہ, دسمبر 21, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اداکارہ امرپالی اور اجمیر درگاہ سمیت دیگر موضوع پر 5...

Weekly Wrap: اداکارہ امرپالی اور اجمیر درگاہ سمیت دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر معروف بھوجوری اداکارہ امرپالی دوبے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے۔ وہیں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی غش کھاکر گرنے کی ایک ویڈیو کو اجمیر درگاہ سے منسوب کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ عراقی صدر صدام حسین اور کیک میں دوائی والی ویڈیوز فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ ان سبھی موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا اداکارہ امرپالی دوبے نے قبول کیا اسلام؟

بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کی نقاب والی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ دعوی درست نہیں ہے، یہ ویڈیو امرپالی کی روزہ نامی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا اجمیر درگاہ کے سروے کے دوران اس شخص کی ہوئی موت؟

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اجمیر درگاہ کا سروے کرنے آئے اس افسر کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ دعویٰ فرضی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے شخص گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا دمشق کے جیل میں زندہ پائے گئے صدام حسین؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں صدام حسین فوجی جوانوں کے درمیان نظر آرہے ہیں۔ دعوی کیا گیا کہ عراق کے صدر صدام حسین دمشق کے صیدنایا جیل سے زندہ پائے گئے ہیں۔ جبکہ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ صدام حسین کی یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا اسرائیل نے مسلمانوں کو معذور بنانے کے لئے بازار میں اتارا دوائیوں والا کیک؟

کیک میں دوائیاں موجود ہونے والے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل نے مسلمانوں کو معذور بنانے کے لئے عرب ممالک اور پاکستان میں دوائیوں والا کیک ترکی کے راستے بازار میں خریداری کے لئے اتار دیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے اور اس کا اسرائیلی کمپنی سے تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو جلائے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر انسانوں کو آگ پر سیکنے کی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو آگ میں جلایا جا رہا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ منظر چین کے شہر زوہائی کے چملونگ تھیم پارک میں منائے جانے والی ایک ہالووین پارٹی کا ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular