Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وائس آف امریکہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ان دنوں پاکستان میں آٹے کے بحران سے عوام پریشان ہے۔ پاکستان میں فی کیلو آٹا 160 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ان دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ پاکستان میں حالیہ آٹے کے بحران کے بعد لوگ سڑکوں پر مظاہرے کے لئے نکل آئے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نےلکھا ہے کہ”غریب عوام آٹے کے لیے پریشان، سڑکوں پر نکل آئے آٹا سستا کرنے کا مطالبہ ۔#آٹاـسستاـکرو”۔

پاکستان کے حالیہ آٹے کے بحران سے جوڑ کر شیئر کی جا رہی تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں “جماعت اسلامی دینہ آفیشل” نام کے فیس بک پر 17 مئی 2014 کو شیئر شدہ وائرل تصویر ملی۔ جس میں جماعت اسلام نے مہگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موبایل فون نہیں دال، آٹآ چینی بجلی سستی کرو، غریب عوام کو پیکج اور میٹرو بس نہیں چاہیے، چولہا جلانے کے لیے گیس اور پنکھا چلانے کے لیے بجلی اور ہانڈی کے لیے دال سبزی چاہیے۔

مذکورہ فیس بک پوسٹ سے معلوم ہوا کہ تصویر تقریبا 8ً سال پرانی ہے۔ پھر ہم نے جماعت اسلامی کے فیس بک پیج پر موجود نمبر پر رابطہ کیا، ایک ممبر نے بتایا کہ” یہ تصویر 2014 میں ضلع دینہ کے جیلم میں ہوئے مظاہرے کی ہے، حالیہ دنوں میں اس طرح کا کوئی مظاہرہ نہیں ہوا ہے”۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ 2014 کی تصویر کو پاکستان کے حالیہ آٹے کے بحران سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔
Our Sources
Facebook post by Jamat e islami DINA official on 17 May 2014
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025