بدھ, دسمبر 25, 2024
بدھ, دسمبر 25, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: ریاض سیزن 2024 و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ...

Weekly Wrap: ریاض سیزن 2024 و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ریاض سیزن 2024، امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملہ و بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کا بتاکر فرضی دعوے کے ساتھ کئی ویڈیوز اور تصاویر خوب شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ریاض فیشن شو کی مخالفت کرنے پر امام کعبہ صالح آل طالب کی ہوئی گرفتاری؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ ریاض فیشن شو کی مخالفت کرنے کے باعث امام حرم صالح آل طالب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دعویٰ فرضی ہے، شیخ صالح آل طالب کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پرھیں۔

کیا ریاض سیزن فیشن شو کے اسٹیج کو خانہ کعبہ سے مشابہت رکھنے والے اسکرین اور بتوں سے سجایا گیا؟

فیس بک اور ایکس پر کیوب ایل ای ڈی اسکرین کی ایک تصویر شیئر کی گئی، جس کے ارد گرد خواتین اور بتوں کے مجسموں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ ریاض سیزن فیشن شو کے اسٹیج کو خانہ کعبہ سے مشابہت رکھنے والے اسکرین سے سجایا گیا اس پر بتوں کو بھی رکھا گیا اور خواتین نے اس کے گرد طواف بھی کیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا گلوکارہ ایلیانا کی یہ ویڈیو ریاض سیزن 2024 کی ہے؟

سوشل میڈیا پر گانا گا رہی خاتون کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ریاض سیزن 2024 میں حضرت علی کی ذوالفقار تلوار نما بیلٹ نیم برہنہ رقاصہ اپنے بدن پر سجاکر گانا گا رہی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو نیویارک سٹی کی ہے، جہاں فلسطینی و چیلی نژاد گلوکارہ ایلیانا نے ‘ابو لؤ لؤ المجوسی’ کی تلوار کی شکل کی بیلٹ کمر میں باندھ کر گانا گایا تھا۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملے کی ہے یہ تصویر؟

تباہ شدہ طیارہ بردار بحری جہاز کی تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ یمنی حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر کئے گئے حملے کے بعد کا منظر ہے، جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ تصویر پرانی اور ویتنام جنگ کے دوران تباہ ہوئی یو ایس ایس فاریسٹل سی وی اے-59 کی مرمت کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔

کیا سگے باپ سے بیٹی کی مبینہ شادی کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کا بتاکر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ بیٹی کی سگے باپ سے مبینہ شادی کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے، تفریحی مقاصد کے تحت اس ویڈیو کو فلمایا گیا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular