Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے، سیاسی شخصیات کے جعلی بیانات، ڈیپ فیک ویڈیوز اور مختلف مقامات کی پرانی تصاویر کو حالیہ واقعات سے جوڑ کر گمراہ کن دعوے بڑے پیمانے پر شیئر کئے گئے۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کا بتاکر شیئر کی گئیں تصاویر، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جنرل انیل چوہان کے منسوب بیانات، دہلی ڈی سی پی، شمال، راجا بنتھیا کی ویڈیو اور دہلی کے ایک ہیئر سیلون کے سائن بورڈ پر ”پاکستان زندہ باد” لکھے جانے جیسے تمام دعوے وائرل رہے۔ ان تمام گمراہ کن دعوؤں سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف تصاویردہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے دھماکے کا بتاکر شیئر کی گئیں۔ مگر ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ شیئر کی جا رہی تصاویر پرانی ہیں اور ان کا تعلق دہلی نہیں بلکہ لبنان کے بیروت میں مختلف دھماکوں کے بعد کے مناظر سے ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی دھماکے کو بہار الیکشن جیتنے کے لئے وزیراعظم مودی کی انتخابی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا ہے، لیکن جانچ میں یہ ویڈیو ڈیپ فیک ثابت ہوئی ہے اور اصل میں راج ناتھ سنگھ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

وائرل ویڈیو میں دعوی کیا گیا کہ جنرل انیل چوہان نے یہ کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت بہار کا الیکشن ہار رہی ہے، اس لئے وہ پاک بھارت جنگ کا ماحول بنا کر فوج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے، لیکن تحقیق واضح کرتی ہے کہ ویڈیو جعلی (ڈیپ فیک) ہے، اصل ریکارڈنگ میں جنرل چوہان نے نہ الیکشن کا ذکر کیا اور نہ مودی حکومت پر تنقید کی۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی پولس نے لال قلعہ کے قریب دھماکے کو سی این جی یا الیکٹریکل فالٹ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، مگر ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈی سی پی شمال راجا بنتھیا کی یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے ایک ہیئر سیلون کے سائن بورڈ پر پاکستانی ہیکرز نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھا، لیکن جانچ میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ ویڈیو دہلی کی نہیں بلکہ گوا کے باگا علاقے کی ہے، جہاں پولس نے اس معاملے میں دکان کے دو ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 18, 2025
Mohammed Zakariya
October 11, 2025