Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر متعدد گمراہ کن دعوے بڑے پیمانے پر شیئر کئے گئے، جن میں چنئی میں تین فضائیہ طیاروں کے کریش ہونے کی جھوٹی خبر، ایشوریا رائے سے منسوب جعلی بیان، بندر کے ہاتھ بندوق چلانے والی اے آئی ویڈیو، دبئی ایئر شو میں تیجس طیارے سے تیل لیک ہونے کا غلط دعویٰ، اور بھارتی عمرہ زائرین کے بس حادثے کے نام پر پرانی آگ کی ویڈیو شامل رہی۔ ان تمام دعوؤں سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ چنئی میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے ایک ہی وقت میں کریش ہو گئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ چنئی میں صرف ایک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، جبکہ گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز یا تو پرانی ہیں یا پھر مختلف مقامات کے واقعات سے جوڑ کر گمراہ کن طور پر پیش کی جا رہی ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ پھیلایا گیا کہ ایشوریا رائے نے مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بھارت کے مبینہ نقصانات پر وزیرِ اعظم مودی سے سوال اٹھائے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایشوریا رائے نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور وائرل ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ترمیم شدہ ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ ایک بندر بندوق چلاتا ہے اور بھارتی فوجی خوفزدہ ہو کر بھاگ جاتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ منظر اصل نہیں بلکہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا گمراہ کن ویڈیو ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

دبئی ایئر شو 2025 کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی تیجس لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہو رہا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا مادہ تیل نہیں بلکہ طیارے کے نظام سے خارج ہونے والا معمول کا پانی ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بھارتی عمرہ زائرین کے بس حادثے کے طور پر وائرل کی جانے والی ویڈیو دراصل پرانی ہے، اور یہ مکہ-مدینہ روٹ کی نہیں بلکہ أبھا کے عقبہ شعار میں تیل کے ٹینکر میں لگنے والی آگ کی ہے۔ مکمل فیکٹ جیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 29, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025
Mohammed Zakariya
November 8, 2025