Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کی شرکت کی تصویر و اسی تقریب میں ایک شخص کے اذان دینے کا بتاکر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ مہاکمبھ میں اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی کے گنگا میں ڈبکی لگانے و مہاکمبھ میں بم بلاسٹ کی وجہ سے لگی آگ کا بتاکر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ سیف علی خان اور اویسی کی ملاقات کی اے آئی تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ ان سبھی موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری ڈونالڈ ٹرمپ کی محفل میں نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ بلاول بھٹو نے ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی، لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگاتی ہوئی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اویسی نے اپنا مذہب ترک کرکے مہاکمبھ میں ڈبکی لگائی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ مہاکمبھ میں بم دھماکے کی وجہ سے آگ لگی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل سلنڈر لیکج کی وجہ سے آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی نے اداکار سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مکمل پڑتال یہاں پڑھیں۔
اذان دے رہے ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں اذان دی گئی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا وائرل ویڈیو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں منعقد قومی دعائیہ پروگرام کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 22, 2025
Mohammed Zakariya
February 1, 2025