اس ہفتے وقف ترمیمی بل کو لےکر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حالیہ احتجاج ، رنگوں کا تہوار ہولی، غزہ اسرائیل جنگ و لبنان اور شام کے سرحد پر ہونے والے حالیہ جھڑپ سے منسوب کرکے ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔ جن لا مختسر فیکٹ چیک درج ذیل میں موجود ہے:

کیا شام کی جانب سے لبنان پر ہونے والے حالیہ حملے کی ہے یہ ویڈیو؟
میزائل حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ شامی حکومت کی جانب سے حزب اللہ پر کئے گئے حالیہ حملے کی ہے۔لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو پرانی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حالیہ احتجاج میں شامل ہونے جا رہے لوگوں کی ہے یہ ویڈیو؟
ریلی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو دہلی 17مارچ کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کے حالیہ احتجاج میں شامل ہونے جا رہے لوگوں کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کی قیادت میں رام گیری مہاراج اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے خلاف نکالی گئی ترنگا ریلی کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملبے میں دبے بچے کو ریسکیو کرنے کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو غزہ کی ہے جہاں کتے نے ملبے سے ایک بچے کی جان بچانے میں مدد کی۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا رنگوں کی آتش بازی کی یہ ویڈیو بھارت کی ہے؟
سوشل میڈیا پر رنگوں کی آتش بازی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پربھارت میں رنگوں کی آتش بازی کی گئی۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ چین سے ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔