Sunday, April 13, 2025
اردو

Fact Check

Weekly Wrap: روہت شرما کے پاکستان دورے، رمضان و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya
Feb 22, 2025
banner_image

سوشل میڈیا پر اس ہفتے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے محمود شاہین کی تصویر محمد شاہین کا بتاکر شیئر کی گئی، اس کے علاوہ کرکٹر روہت شرما کا پاکستان کے ایئر پورٹ پر استقبال و دیگر موضوع پر پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے حماس کے سینئر فوجی افسر محمد شاہین کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ ایک شخص کی تصویر شیئر کر یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص حماس کے سینئر فوجی افسر محمد شاہین ہیں، جو لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر پرانی اور یہ محمود شاہین کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا کرکٹر روہت شرما کے ایئرپورٹ پر استقبال کی یہ ویڈیو پاکستان کی ہے؟

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی کرکٹر روہت شرما کے پاکستان کے ایئرپورٹ پر کئے گئے استقبال کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں معلوم ہوا روہت شرما کی یہ ویڈیو پرانی اورمہاراشٹر کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پنجاب پولس کے ایس ایچ او نے ایم ایل اے کی بات ماننے سے کیا انکار؟

پولس کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ عویٰ کیا گیا کہ بھارتی ریاست پنجاب کے ایم ایل اے نے ایس ایچ او کو فون پر غیر قانونی کام کرنے کو کہا تو انہوں نے سختی سے منع کردیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور محض تفریحی مقاصد کے لئے فلمائی گئی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بھارتی پارلیمنٹ میں رمضان میں کھانے کی اشیاء کی قیمت سے متعلق بل کیا گیا منظور؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک پر دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی نے ماہ رمضان سے متعلق کھانے کی اشیاء کو 50 فیصد تک سستا کرنے کا بل منظور کر دیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ غلط ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں اس طرح کا کوئی بل منظور نہیں ہوا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا زعفرانی کپڑے میں نظر آرہے افراد کی یہ ویڈیو چھتیس گڑھ کی ہے؟

ایک ویڈیو میں زعفرانی لباس میں ملبوث افراد کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ چھتیس گڑھ میں سیکڑوں ہندو رضاکاروں کو اقلیتوں کو قتل کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ لیکن تحقیقات میں معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور ویڈیو میں بجرنگ دل کے لوگ ملک، مذہب اور ثقافت کی حفاظت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,713

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔