Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک بزرگ شخص کو سرراہ ہراساں کرنے، دوران رمضان تربوز میں کیمکل کی ملاوٹ، کرکٹر ہاشم آملہ کا روزے کے دوران 311 رنوں کی اننگ کھیلنے و دیگر موضوع پر ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں، جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔
ایک ویڈیو، جس میں ایک بائک سوار بزرگ شخص کو سرراہ ہراساں کرتا ہوا نظر آرہا ہے، کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو جھارکھنڈ کی ہے جہاں ایک ہندو لڑکے نے معذور مسلمان شخص کو سرراہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دعویٰ بےبنیاد ہے، ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں برقعہ پوش خاتون سربازار ایک نوجوان کو بے رحمی سے مارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ خاتون جس لڑکے کو بے رحمی سے پیٹ رہی ہے وہ ہندو ہے اور خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہا تھا۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا اس واقعے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ہندو نوجوان رمضان کے مہینے میں تربوز میں کیمیکل ملاکر فروخت کر رہا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارتی کرکٹر محمد شامی اور جنوبی افریقی کے ہاشم آملہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ہاشم آملہ نے روزے کی حالت میں 311 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، لیکن محمد شامی نے 2 اوور کرنے کے بعد ہی کھیل کے میدان میں انرجی ڈرنک پی لیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہاشم آملہ نے 311 رنز روزے کی حالت میں نہیں بنائے تھے، بلکہ وہ اس دن روزے سے نہیں تھے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔
پوپ فرانسس کی وینٹیلیٹر والی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ وہ انتقال کرگئے ہیں۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا پوپ فرانسس اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی یہ تصویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
Mohammed Zakariya
April 12, 2025
Mohammed Zakariya
March 29, 2025
Mohammed Zakariya
March 22, 2025