جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: بنگلہ دیش مظاہرے و دیگر موضوع پر پانچ فیکٹ چیک...

Weekly Wrap: بنگلہ دیش مظاہرے و دیگر موضوع پر پانچ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری احتجاج کی کئی ویڈیو اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ منی پور میں مسلمان خاتون پر تشدد و بھارت-چین کی سرحد پر فوج کے درمیان ہو رہی جھڑپ کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔ ان سبھی موضوع پر 5 تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھی جا سکتی ہیں۔

کیا بنگلہ دیش میں چل رہے حالیہ مظاہرے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

بنگلہ دیش میں چل رہے مظاہرے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیشی پولس کی جانب سے ہاسٹل میں طلباء کو زندہ جلائے جانے کی ہے۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو تقریباً 5 ماہ پرانی اور ڈھاکہ کی ایک عمارت میں لگی آگ کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا مظاہرے کو دبانے کے لئے بھارتی فوج ہوئی بنگلہ دیش میں داخل؟

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک آرمی کے ٹرک کی ویڈیو اور ٹینکوں کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے طلباء کے احتجاج کو دبانے کےلئے بھارت سے مدد مانگی ہے۔ جس کے بعد بھارتی فوج مغربی بنگال کے راستے بنگلہ دیش میں داخل ہو رہی ہے۔ تحقیقات کی تو معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے اور ویڈیو انٹرنیٹ پر 2022 سے موجود ہے اور تصویر ڈھاکہ کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بنگلہ دیش میں ریب فورسز کے خوف سے طلباء کا ہاسٹل سے چھلانگ لگانے کی ہے یہ ویڈیو؟

یہ ویڈیو ڈھاکہ میں سرکاری ریپڈ ایکشن بٹالین کے مظاہرہ کرنے والے طلباء کے ہاسٹل میں داخل ہونے کے بعد کی ہے جب طلباء نے خوف سے عمارت سے کودنا شروع کردیا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں مظاہرہ کرنے والے طلباء، بنگلہ دیش کی حکمراں جماعت کی طلبہ تنظیم کے کارکنوں پر حملے کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا منی پور میں مسلمان خاتون پر بھارتی فوج کی جانب سے کئے جا رہے تشدد کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی ایک ویڈیو کو منی پور میں مسلمان خاتون پر بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے ظلم و ستم کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ کے مسلح ونگ منی پور پیپلز آرمی کی جانب سے ڈرگس اسمگلنگ کے الزام میں خاتون کو سزا دینے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا بھارتی اور چینی فوج کے مابین سرحد پر ہونے والی حالیہ جھڑپ کی ہے یہ ویڈیو؟

فیس بک اور ایکس پر سرحد پر ہونے والے جھڑپ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی اور چینی فوج کے درمیان ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپ کی ویڈیو ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو بھارتی اور چینی فوج کے مابین سرحد پر ہونے والی جھڑپ کی ہی ہے، لیکن تین برس سے زائد پرانی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular