منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے و اے آئی ایم...

Weekly Wrap: حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے و اے آئی ایم آئی ایم کی ریلی و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے حیفا پر حملے کا بتاکر دھماکے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ امتیاز جلیل کی ریلی کا بتاکر متعدد ویڈیو اور بھارتی وزیر اعظم کے عمران خان کی تقریر کو غور سے سننے کا بتاکر ایک ترمیم شدہ ویڈیو بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے حیفا پر کئے گئے حملے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

دھماکے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے حیفا پر کی گئی بمباری کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو گزشتہ ماہ یمن کے عدن میں ایک گیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کے ریلی کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کے قافلے کی ہے۔ یہ ویڈیو بی جے پی لیڈر نتیش رانے اور رام گیری مہاراج کی جانب سے مسلمان اور پیغمبر اسلامؐ کے سلسلے میں کئے گئے مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کے خلاف کئے گئے مظاہرے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو ممبئی کی نہیں بلکہ تیمور-لیستے ملک کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا اے آئی ایم آئی ایم کی ریلی میں ممبئی کے مرین ڈرائیو پر پہنچی بھیڑ کی ہے یہ ویڈیو؟

سڑک پر اکٹھا ہوئی بھیڑ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر لاکھوں مسلمانوں کے اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کی ریلی میں ممبئی کے مرین ڈرائیو میں شرکت کرنے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو 4 جولائی کو مرین ڈرائیو پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی وجے پریڈ کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔

کیا اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی عمران خان کی تقریر غور سے سن رہے ہیں؟

ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ٹی وی اسکرین پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے سابق پی ایم عمران خان کی تقریر غور سے سن رہے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ اصل ویڈیو میں وزیر اعظم مودی چندریان 2 کی کامیاب لانچنگ کو اسکرین پر دیکھ رہے ہیں۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular