اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے مختصر فیکٹ چیک درج ذیل...

Weekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر اس ہفتے دیوار کے راستے روٹی پہنچانے، بحری جہاز میں لگی آگ اور یمنی عوام کی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا دیوار کے سوراخ سے غزہ کے مکینوں کو روٹی پہنچانے کی یہ ویڈیو مصری بچے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مصری بچے کے دیوار کے سوراخ کے ذریعے غزہ کے مکینوں کو روٹی پہنچانے کی ہے۔جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو فلسطین کے فلم ڈائریکٹر خالد جرار کی دستاویزی فلم “ان فلٹریٹرس-متسللون” کی ایک کلپ ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

کیا یمن کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو بنائے گئے نشانے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک بحری جہاز کی تصویر شیئر کی گئی، جس میں آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یمن نے ایک اور اسرائیلی جہاز کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ وائرل ویڈیو صومالی تاجروں کا سامان لے جانے والی بحری جہاز میں لگی آگ کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا یمنی عوام کے صیہونیوں سے جنگ کی تیاری کی ہے یہ ویڈیو؟

ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو یمن میں صیہونیوں سے جنگ کے لئے عوامی تحریک شروع کر نے کی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر بات چیت کی ہے وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نورین فاروق خان کو فون پر رونا بند کرنے کی درخواست کرنے کی ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ پتا چلا کہ وائرل ویڈِیو میں وزیر اعظم مودی پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ صارفین نے اسے مزاحیہ طور پر شیئر کیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular