جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چار پوسٹ کا مختصر...

Weekly wrap: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چار پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ کیرلہ کے ایک کالج میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے اور برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ نہ ہونے کا بتاکر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ وہیں اداکار سنی دیول پر جان لیوا حملہ کا بھی دعویٰ کیا گیا۔ اب ان سبھی موضوعات پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا خاتون سے بد سلوکی کررہا یہ فرد پاکستانی جج ہمایوں دلاور ہے؟ 

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں ایک شخص خاتون سے بد سلوکی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں خاتون سے بحث کر رہا شخص پاکستان کا ایک جج ہمایوں دلاور ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ جسے جج ہمایوں دلاور بتایا جا رہا ہے وہ دراصل سما ٹی وی کے نمائندہ سید کوثر کاظمی ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا کیرلہ کے ایک کالج میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا؟

ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں طلباء سبز و سفید رنگ کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ اس بار کیرلہ کے ایک کالج میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔ لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کیرلہ کے پرامبرا سلور کالج کی ہے۔ جہاں مسلم اسٹوڈنٹس فرنٹ نے سبز و سفید رنگ کا پرچم لہرایا تھا جو پاکستان کا قومی پرچم نہیں تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا برج خلیفہ پر اس مرتبہ 14 اگست کو پاکستانی پرچم کی نہیں کی گئی اسکریننگ؟

اس ہفتے برج خلیفہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ اس بار 14 اگست کو برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ نہیں کی گئی۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ 14 اگست 2023 کو برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی اسکریننگ ہوئی ہے۔ پوری رپورٹ یہاں پڑھیں۔

کیا فلم غدر2 کی ریکارڈ توڑ کمائی کے بیچ سنی دیول پر ہوا جان لیوا حملہ؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فلم غدر2 کی ریکارڈ توڑ کمائی کے درمیان سنی دیول پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ مختلف واقعات کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ پوری فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular