Fact Check
Weekly Wrap: ووٹر ادھیکار یاترا سے متعلق وائرل ویڈیو و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں
اس ہفتے سوشل میڈیا پر بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا، آئی اے ایف پائلٹ شیوانگی کے اہل خانہ سے اے پی سنگھی کی ملاقات کا بتاکر ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی میں بھارتی سیاح کی پٹائی اور پاکستان کے سیالکوٹ میں سیلاب سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا بہار میں جاری راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کے ہیں یہ مناظر؟
بہار میں راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا جاری ہے۔ اسی تناظر میں سڑکوں پر جم غفیر کی کئی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہے۔ دو مختلف ویڈیوز کو راہل گاندھی کے بہار میں ووٹر ادھیکار یاترا کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ہم نے جب ان ویڈیوز کے سلسلے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا دونوں ویڈیوز مختلف شہر اور مختلف مقامات کی ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا لاپتہ آئی اے ایف پائلٹ شیوانگی سنگھ کے اہل خانہ سے ایئر چیف مارشل کی ملاقات کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فضائیہ چیف مارشل نے آپریشن سندور میں لاپتہ ہوئی بھارتی پائلٹ شیوانگی سنگھ کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو تسلی دی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ دراصل یہ ویڈیو اے پی سنگھ کے مرحوم سارجنٹ سریندر کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا استنبول میں نابالغ بچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی سیاح کی پٹائی کی ہے یہ ویڈیو؟
ایک ویڈیو جس میں کچھ لوگ مال کے اندر ایک شخص کی پٹائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ استنبول کے ایک مال میں جس کی پٹائی کی جا رہی ہے وہ بھارتی سیاح ہے، جس نے نابالغ بچی کو ہراساں کیا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے اس کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا سیلاب میں ڈوبے سیالکوٹ کے موبائل مارکیٹ کی ہے یہ ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے سیالکوٹ میں موبائل مارکٹوں کو تیز سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بھارتی فلم کے ایک سین میں دکھائی گئی پاکستانی سابق پی ایم عمران خان کی تصویر؟
سوشل میڈیا پر بھارتی فلم کا ایک سین شیئر کیا جا رہا ہے،جس میں دیوار پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔