Saturday, December 20, 2025

Fact Check

کیا وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص رکشہ چالک کا بیٹا ہے؟سچ جاننےکےلئے پڑھیئے ہماری تحقیقات

banner_image

ایک تصویر میں نظر آرہا شخص رکشہ چالک کا بیٹا ہے بتاکر شیئر کیا جا رہا۔یوزرس نے لکھا ہے”بنگلہ دیش کے ایک نوجوان نے ڈگری لینے کے بعد گریجویشن کا لباس اپنےوالدین کو پہنا کر اس رکشے کی سواری کرائی جسے چلاکر ان کے والد نے اخراجات پورے کئے تھے۔ماں باپ کو اس انداز میں خراج تحسین پیش کرنے والے کو سلام”

درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں!

نثاررضا کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

اظہر ترین کے پوسٹ کاآرکائیولنک۔

ٹویٹرپر پیارا پاک نامی یوزر نے مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Factcheck/Verification

وائرل تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ویریندر سہواگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائر تصویر ملی۔جس میں انہوں نے رکشہ چلارہے شخص کا نام حسام الدین بتایا ہے۔بتادوں کہ سہواگ نے اسے 18اکتوبر 2018 کو شیئر کیاتھا۔ہم نے احتیاطاً پوسٹ کا آرکائیو کرلیا۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں ڈیلی سن نامی بنگلہ دیشی نیوز ویب سائٹ پر7اکتوبر2018 کی ایک خبر ملی۔جس میں وائرل تصویر کے ساتھ خبرشائع کی گئی ہے۔رپوٹ کے مطابق رکشہ چلارہے لڑکے کا نام ولی اللہ ہےاور ان کے والدین کسان ہے۔ولی اللہ نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیاہے۔جس کے بعد انہوں نے اپنے والدین کو کانووکیشن گاؤن اور کیپ پہناکر خوشی کا اظہار کیا اور رکشے پر بٹھاکر خود رکشہ چلایا۔

مزید سرچ کرنے پر ہمیں ولی اللہ کا ایک فیس بک پوسٹ ملا۔جس میں انہوں نے بنگلہ زبان میں اپنی وائرل تصویر کے بارے میں وضاحت کی ہے۔لکھا ہے کہ ان کے والد ایک رکشہ چالک نہیں ہےبلکہ وہ گاؤں کے ایک کسان ہیں۔

https://www.facebook.com/mohammad.waliullah.3/posts/1359998464136302

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل تصویر میں نظرآرہےلڑکے کانام محمد ولی اللہ ہے اور وہ بنگلہ دیش کا رہنے والا ہے۔ان کے والد ایک رکشہ چالک نہیں ہےبلکہ وہ ایک گاؤں کے کسان ہیں۔

Result: Misleading
Our Sources

Sun:https://www.daily-sun.com/arcprint/details/341311/Graduation:-Not-the-end-a-new-beginning/2018-10-07

FB:https://www.facebook.com/mohammad.waliullah.3/posts/1359998464136302

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,641

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage