Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر زخمی لڑکی تصویر شیئر کی جارہی ہے۔ شیوانی کے شوہر نے اسے پیٹ پیٹ کر برا حال کردیاہے۔ شیوانی نے مسلم شخص سے محبت کی شادی کی تھی اور رمضان کے روزے بھی رکھے تھے۔
شیوانی کے حوالے سے وائرل پوسٹ اور اس کے آرکائیو لنک
فیس بک پر ابھے پرتاب سنگھ نے مذکورہ تصاویر کو ہندی ہندو ہندوستان نامی پیج کو ٹیگ کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔پرتاب کے اس پوسٹ کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک سترہ سو لوگ شیئر کرچکے تھے۔جبکہ ایک سو چوبن افراد لائک بھی کیے ہیں۔آرکائیو لنک۔
فیس بک یوزر سوریندر سنگھ مہارا،سواتی سنگھ،کٹ٘ر ہندو نے بھی تصاویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔سبھی کے آرکائیو لنک ناموں پر کلک کرکے دیکھیں۔
ٹویٹر پر بھی وائرل تصاویر کو کیاگیا ہے شیئر
ٹویٹر پر ویکاس سنگھ نامی یوزر نے لوجہاد کا حوالہ دے کر تصاویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
وِپن ہندوز نے بھی شیوانی کی تصویر کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
مینن دلال نامی ٹویٹر یوزر نے بھی لوجہاد بتا کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
Fact Check/Verification
ان دنوں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی چار تصاویر خوب گردش کررہی ہے۔دعویٰ کیا جاہا رہے کہ اس لڑکی کا نام شیوانی ہے اس نے کچھ دنوں پہلے مسلم لڑکے سے محبت کی شادی کی تھی۔انہوں روزے بھی رکھے تھے۔لیکن اس کے شوہر نے اتنا مارا پیٹا ہے کہ شکل کا نقشہ بدل دیا ہے۔اس دعوے میں کتنی سچائی ہے یہ جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے وائرل دعوے کے حوالے سے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا۔جہاں ہمیں دوہزار انیس کے وائرل تصاویر والے دو پوسٹ ملے۔جس میں بھی لوجہاد اور شیوانی کا ذکر ہے۔لیکن یہاں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ دعوے والی تصاویر پہلے بھی وائرل ہوچکی ہے۔
آخر کون ہے یہ زخمی لڑکی؟
مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ پہلے بھی ان تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جاچکا ہے۔پھر ہم نے سبھی تصاویر کو ایک ایک کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں شیوانی کے حوالے سے ایم پی نیوز کاسٹ نامی مقامی یوٹیوب چینل کا ایک لنک فراہم ہوا۔جس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شاجاپور کا معاملہ ہے۔جہاں سولہ سالہ شیوانی اور رِیا نے رمضان میں ایک روزہ رکھا تھا۔
اب شیوانی کے حوالے سے واضح ہوچکا کہ شیوانی نے روزہ رکھا تھا۔پھر ہم نے تشدد والی تصور کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پاکستان کے معروف ٹی وی چینل لاہورنیوز اور ڈان نیوز پر ستائیس مارچ دوہزارانیس کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق جس خاتون کی تشدد والی تصویر وائرل ہورہی ہے۔وہ پاکستان کے لاہور کی ہے۔خاتون کا نام اسماءعزیز ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اسما عزیز نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا۔رقص سے انکار پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔جس کی وجہ سے اسما کی یہ حالت ہوگئی ہے۔اب صاف واضح ہوچکا کہ وائرل تصاویر میں تشدد کی شکار ہوئی خاتون پاکستان کی ہے اور اس کا نام اسما ہے ناکہ شیوانی۔البتہ وائرل تصاویر میں ایک تصویر اسما سے ضرور ملتی جلتی ہے۔لیکن وہ یہ شیوانی نہیں ہے اور ناہی لوجہاد کا معاملہ ہے۔
نیوزچیکر کی ٹیم پہلے لوجہاد اور ہندو مسلم کے عنوان پر وائرل پوسٹ کو ڈیبنک کرچکی ہے۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے وائرل تصاویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔تشدد کی شکار خاتو کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے اور اس کا نام اسماعزیز ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کی ریا اور شیوانی نے روزہ رکھا تھا۔لیکن لوجہاد جیسا معاملہ ان کے ساتھ پیش نہیں آیا ہے۔
Our Sources
mp news cast:https://www.youtube.com/watch?v=QFRGl3kEdzw
Geo.tv:https://urdu.geo.tv/latest/198449-
lahorenews:https://lahorenews.tv/index.php/en/video/20847/
DawnNews:https://www.dawnnews.tv/news/1100391,
Result:Misplaced Context
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.