Monday, March 31, 2025

Fact Check

Fact Check: پاکستانی لیڈر آصف علی زرداری کی وفات کی خبر فرضی نکلی

banner_image

Claim

فیس بک پر پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی وفات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ فیس بک پر اس دعوے کے ساتھ جیو نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ بھی شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “دوپہر 2 بجے کی ہیڈلائنز – 3 مئی 2023، انا للہ وانا آلہ راجعون آصف علی زرداری وفات پا گئے”۔

آصف علی زرداری کی وفات نہیں ہوئی ہے۔

Fact

آصف علی زرداری کی وفات کے حوالے سے کئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے  پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ایسے کئی پوسٹ فراہم ہوئے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا 2بجکر 28 منٹ پر تازہ بیان شیئر کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ابھی باحیات ہیں۔

Courtesy: Twitter @MediaCellPPP

اس کے علاوہ ہم نے آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کے آفیشل ٹویٹر اور انسٹاگرام ہینڈل کو بھی کھنگالا، لیکن وہاں بھی ایسی کوئی جانکاری موجود نہیں تھی، جن میں آصف علی زرداری کی وفات کا ذکر ہو۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر بھی کیورڈ سرچ کیا، لیکن آصف علی زردای کی موت سے متعلق کوئی رپورٹس نہیں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کی علالت کی خبر بے بنیاد

Result: False

Our Sources
Tweet by MediaCellPPP on

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,571

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔