جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact CheckViralFact Check: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت کی...

Fact Check: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت کی خبر میں نہیں ہے کوئی صداقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت ہو گئی ہے۔ عمران خان کی موت کی خبر کے ساتھ بول نیوز و دیگر مختلف ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ جس میں عمران خان کو عدالت کی جانب سے نااہل قراد دینے کی بات کہی گئی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “افسوسناک خبر گولی لگنے سے عمران خان انتقال کر گئے-2023.4.19″۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت نہیں ہوئی ہے۔
Courtesy: FB: /Fantastic-Clips-Club
Courtesy: FB: News Viral videos

Fact

ہم نے سب سے پہلے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت کی خبر کے ساتھ شائع بول نیوز کی رپورٹ کو تلاشا۔ جہاں ہمیں بول نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر 21 اکتوبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں کہیں بھی عمران خان کے انتقال کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: FB: Bol News

پھر ہم نے ” پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موت” کیورڈ سرچ کیا۔ وہاں بھی ہمیں کوئی ایسی میڈیا رپورٹس نہیں ملیں، جس میں ان کے انتقال کی معلومات فراہم کی گئی ہو۔ عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی موت سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے پاکستان کے سینئر صحافی کامران ساقی سے رابطہ کیا اور ان سے عمران خان کے انتقال سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ “عمران خان کے انتقال کے حوالے سے کئے گئے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ عمران خان اپنے گھر زمان پارک لاہور میں خیریت سے موجود ہیں۔ کچھ روز پہلے ان پر حملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر ضرور انتقال کر گئے تھے”۔

دوسری ویڈیو جس میں عمران خان اسپتال کے بیڈ پر نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ سال فیکٹ چیک کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ہوئے گرفتار؟

Result: False

Our Sources
Facebook post by bol news on 21 Oct 2022
Conversation with Pakistani journalist Kamran Saqi

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular