اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkپاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کی علالت کی خبر بے بنیاد

پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کی علالت کی خبر بے بنیاد

سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ علیل ہیں اور ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

ایک فیس بُک پیج نے سابق صدر آصف ذرداری کی ویڈیو شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا: ‘بریکنگ نیوز آصف زرداری کی طبیعت خراب اب بچنے کا بھی چانس نہیں’۔

Fact Check/ Verification

اس ویڈیو سے متعلق حقیقات جاننے کے لیے ہم سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ سافٹ ویئر کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے ایک کیفریم گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔

اس ویڈیو سے متعلق حقیقات جاننے کے لیے ہم سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ سافٹ ویئر کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے ایک کیفریم گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔

پاکستانی میڈیا ارادے 92 نیوز ایچ ڈی کی وئب سائٹ پر 2 جولائی 2021 کو شائع ایک رپورٹ میں اسی ویڈیو کا اسکرین شارٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف ذرداری
Screengrab from 92NewsHD

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف ذرداری بجٹ سیشن اور عدالتی سماعت میں شرکت کی وجہ سے وہ تھکاوٹ محسوس کررہے تھے، جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سرچ کے دوران ہمیں پاکستان کے معروف اخبار ٹربیون ڈاٹ کام کی 2 جولائی 2021 میں شائع ایک رپورٹ بھی ملی۔ اس رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف ذرداری بجٹ سیشن اور عدالتی کاروائی میں مصروفیت کے دوران سفر کرنے کی وجہ سے ان کو تھکاوٹ محسوس ہورہی تھی، جس کے بعد ان کو اسپتال پنتقل کیا گیا۔

یہاں یہ بات صاف ہوگئی کہ سابق صدر آصف ذرداری کی ویڈیو پرانی ہے۔

Screengrab from Tribune.com.pk

اس کے بعد ہم نے سابق صدر آصف ذرداری سے متعلق تازہ معلومات کے لیے گوگل سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں ان سے متعلق دنیا نیوز ڈاٹ ٹی وی کی ویب سائٹ پر 13 نومبر 2022 کی ایک رپورٹ ملی، جس میں انہوں نے استنبول میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی مزمت کی ہے۔ اس سے واضع ہوا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر ان کی علیل حالت سے متعلق سرچ کیا۔ تاہم ہمیں ان کی صحت سے متعلق کوئی حالیہ رپورٹ نہیں ملی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ واضع ہوا کہ سابق صدر آصف ذرداری ٹھیک ہیں۔ لہذا وائرل ویڈیو پرانی ہے اور ان کی خراب صحت سے متعلق کیا جارہا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Our Sources


Report by Tribune.com.pk, dated July 2, 2021
Report by 92NewsHD, dated July 2, 2022
Report by Dunyanews.tv, dated November 13, 2022


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular