Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
کنہیا لال ٹیلر قتل کیس پر بنی متنازع فلم ادے پور فائلز کو لے کر مسلمانوں میں ناراضگی ہے۔ یو این آئی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ادے پور فائلز پر پابندی عائد کرنے کو لےکر جمعیت علماء نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
اب اسی تناظر میں مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں اویسی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “ارے پکچر بنانے والوں تم کب تک مسلمانوں کا تھوک چاٹتے رہوگے، بتاؤ دیش میں بیروزگاری پر کیوں نہیں بناتے فلم، ارے مسلمانوں کے تلؤں کو چاٹنے والے بتاؤ بھارت میں بیروزگاری کتنی ہے، بناؤ نا پکچراس پر، نہیں بنائیں گے۔
کیونکہ بنائیں گے تو ان کے ۔۔۔ مودی ناراض ہوجائیں گے، مگر تم پکچر بنانے سے کچھ نہیں کرسکوگے، تم کچھ بدنام کرنے کی کوشش کر نہیں پاؤگے جو دین سچ ہوتا ہے حق ہے۔ جرمنی میں بھی ہٹلر ایسے ہی کیا کرتا تھا۔ پکچر بناتا تھا، بدنام کرتا تھا یہودیوں کو۔ ہمارے ارمانوں پر، ہمارے لاشوں پران کے سیاسی محل کب تک تعمیر کرواتے رہوگے”۔
صارفین اسدالدین اویسی کے اس بیان کو ادے پور فائلز پر دیے گئے بیان کا بتاکرشیئر کیا جا رہا ہے۔

ہم نے سب سے پہلے اسدالدین اویسی کی اس ویڈیو تک رسائی کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کے آفیشل یوٹیوب چینل ‘اے آئی ایم آئی ایم- آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین’ کا اسکین کیا۔ اس دوران ہمیں 37 منٹ 12 سیکنڈ پر مشتمل 26 مئی 2024 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے 31 منٹ 36 سیکنڈ پر مذکورہ بیان کو بخوبی سنا جا سکتا ہے۔

بتادیں کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس ویڈیو میں بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ “بی جے پی جب سے حکومت میں آئی ہے بھارت کے 17 کروڑ غیور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے لوجہاد کے نام پر جھوٹی پکچر بنائی جاتی ہے، کبھی یہ پکچر بنادی گئی، کبھی کشمیر فائلز بنا دی گئی تو کبھی کیرلہ کی لوجہاد پر ایک کہانی بنا دی گئی کہ بچے زیادہ پیدا کرتے ہیں۔ ارے مسلمانوں کے تلؤں کو چاٹنے والے بتاؤ بھارت میں بیروزگاری کتنی ہے؟ بناؤ نا پکچر اس پر، نہیں بنائیں گے۔ بنائیں گے تو ان کے۔۔۔مودی ناراض ہوجائیں گے۔
مگر تم پکچر بنانے سے کچھ نہیں کرسکوگے، تم کچھ بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہو نہیں کر پاؤگے جو” دین سچ ہوتا ہے حق ہے وہ حق رہے گا انشاءاللہ تعالی، مگر یہ سب کو سب موقع مل رہا ہے کیونکہ بی جے پی ستّا میں ہے۔ میں آپ کو تاریخ میں لے جانا چاہتا ہوں۔ 1930 ہٹلر کا زمانہ ہے اور جرمنی میں بھی ہٹلر ایسا ہی کرتا تھا پکچر بناتا تھا، بدنام کرتا تھا یہودیوں کو۔ ہمارے ارمانوں پر، ہمارے لاشوں پران کے سیاسی محل کب تک تعمیر کرواتے رہوگے”۔ لہٰذا اویسی کا پورا بیان سننے سے معلوم ہوا کہ اسی ویڈیو سے مذکورہ بیان الگ کرکے صارفین ادے پور فائلز سے جوڑکر شیئر کر رہے ہیں”۔
پٹنہ کے چندوس پالی گنج میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مذکورہ بیان دیا تھا۔ جس کی لائیو ویڈیو اسدالدین اویسی کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئی تھی۔ البتہ ہمیں ادے پور فائلز سے متعلق اسدالدین اویسی کا کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی اور نریندر مودی کا ویشنو دیوی مندر جاتے ہوئے اے آئی ویڈیو وائرل
Sources
Video Uploaded by Aimim – All India Majlis-E- Ittehadul Muslimeen on 26 May 2024
Facebook post by Asaduddin Owaisi on 26 May 2024
Mohammed Zakariya
November 3, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025
Mohammed Zakariya
July 29, 2025