Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
طالبان نے حالیہ پاکستان-افغانستان سرحدی جھڑپ میں پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔
ویڈیو پرانی ہے اور بھارت کے راجستھان میں جولائی 2022 میں ہوئے مگ-21 طیارہ حادثے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر16 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ پاکستان-افغانستان سرحدی تنازعہ کی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ افغان نیشنل آرمی نے ڈورنڈ لائن کے قریب پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
دراصل پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی بڑی وجہ سرحدی جھڑپیں اور دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے پر سرحد پار حملوں کے الزامات لگا رہے ہیں۔
ہماری تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ افغان نیشنل آرمی کے ذریعے پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل پرانی ہے۔ ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا تو یہی ویڈیو ہمیں دی ایکنامک ٹائمس کے یوٹیوب چینل پر 28 جولائی 2022 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق مِگ-21 لڑاکا طیارہ رات کے تقریباً 9 بجکر 10 منٹ پر گر کر تباہ ہوا تھا، اور حادثہ بھارتی ریاست راجستھان کے باڑمیر میں پیش آیا تھا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں جولائی 2022 کو شائع ہونے والی جن ستّا، این ڈی ٹی وی اور دی ہندو کی ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے خبریں موصول ہوئیں۔ ان سبھی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو راجستھان کے باڑمیر میں بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 21 جنگی طیارے کے کریش ہونے کی ہے، جس میں سوار دو پائلٹس شہید ہوگئے تھے۔

حادثے میں وِنگ کمانڈر موہت رانا اور فلائٹ لیفٹیننٹ ادویتیہ بال کی موت ہوگئی تھی۔ فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا بھی حکم دیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا حالیہ پاکستان-افغانستان سرحدی تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل یہ ویڈیو جولائی 2022 میں بھارت کے راجستھان میں پیش آنے والے مگ-21 طیارے کے حادثے کی ہے، جس میں بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
Sources
Video published by YouTube Channel The Economic Times on 28 Jul 2022
Reports published by NDTV, Jan Satta and The Hindu on 28, 29, 30 July 2022
X post by @AdityaRajKaul on 29 July 2022
Mohammed Zakariya
November 18, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025
Mohammed Zakariya
May 10, 2025