Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر تباہ شدہ ایئر کرافٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ تباہ شدہ جنگی طیارے کو دیکھ رہے ہیں اور اس طیارے پر بھارت کا قومی پرچم نظر آرہا ہے، ساتھ ہی ویڈیو میں ایک شخص کو طیارے کے بالکل قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو صارفین بھارت اور پاکستان کے مابین چل رہے “حالیہ تنازعہ سے منسوب کرکے شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر لکھا ہے “دیکھ سکتے ہو بھارت کی تباہی۔۔۔۔۔
سب سے پہلے ہم نے خود وائرل ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا۔ اس دوران ہمیں ویڈیو میں نظر آرہے دو لوگوں کے دو دو سر دیکھنے کو ملے۔ جس سے ہمیں یہ شبہ ہوا کہ اس ویڈیو کو ممکن ہے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہو۔ ویڈیو میں ہم نے یہ بھی پایا کہ ایک شخص تباہ شدہ ایئر کرافٹ کے بالکل قریب نظر آرہا ہے جبکہ حقیقت میں اس طرح طیارے کے قریب کھڑا ہونا ممکن نہیں ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے کئی ٹولز کی مدد لی۔ ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کا استعمال کر اے آئی ڈیٹیکٹر ٹولز سائٹ انجن اور ہائیو ماڈریشن کی مدد سے یہ پتا لگانے کی کوشش کی کہ آیا اس میں واقعی مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے یا نہیں؟ اس دوران سائٹ انجن نے ویڈیو کے اس فریم میں 99 فیصد اور ہائیو ماڈریشن نے 91.5 فیصد اے آئی کے استعمال کے امکان ظاہر کئے ہیں۔
اس کے علاوہ واز اٹ اے آئی ٹول کے مطابق تصویر یا اس کے اہم حصے کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بھارتی رافیل پر حملے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ تباہ شدہ ایئر کرافٹ کا تعلق حالیہ بھارت-پاکستان تنازعہ سے نہیں ہے بلکہ اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو گمراہ کیا جا سکے۔
Sources
Self Analysis
Hive Moderation tool
Sight Engine tool
Was it AI tool
Mohammed Zakariya
May 23, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025