Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک تباہ شدہ سڑک کی تصویر کو حالیہ افغانستان زلزلے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کا ہے۔
تصویر کے ساتھ ایکس صارف نے لکھا ہے “افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی خوفناک تباہی کا ایک منظر”۔

وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی تباہ شدہ سڑک کی تصویر دی سن نیوز ویب سائٹ پر موصول ہوئی۔ جس کے عنوان میں لکھا ہے ” پاکستان میں خوفناک زلزلہ، میرپور میں 6۔0 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، 24 ستمبر 2019 میں آنے والے زلزلے میں 25 افراد کی اموات ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ہمیں لائیو منٹ کی 25 اکتوبر 2019 کو شائع ہونے والی بھی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی وائرل تصویر کو پاکستان کے میر پور میں زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوئی سڑک کا بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مہلوکین کی تعد 37 شمار کی گئی ہے۔

اس تصویر کو 2022 میں بھی افغانستان زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ جسے نیوز چیکر اردو نے ڈیبنک کیا تھا۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر افغانستان کے حالیہ زلزلے کی نہیں بلکہ 2019 میں میرپور میں آئے زلزلے کی ہے۔
Sources
Reports published by The Sun and LiveMint on 24,25 Sept 2025
Mohammed Zakariya
August 7, 2020
Mohammed Zakariya
August 31, 2021
Mohammed Zakariya
November 12, 2021