جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkوائرل ویڈیو میں افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دے رہا...

وائرل ویڈیو میں افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دے رہا شخص کرکٹر محمد نبی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں ایک شخص افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دے رہا ہے۔ صارفین پرچم کو بوسہ دے رہے شخص کو افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی بتا رہے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “میچ کے حوالے سے افغانستان ٹیم کے کیپٹن محمد نبی نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا پیغام کیا ہے خود دیکھ لیں”۔

اس ویڈیو کو ‘رائزنگ بلوچستان’ نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس پوسٹ پر 9 شیئر، 5 لائکس تھے۔

افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دے رہا شخص کا وائرل ویڈیو
Courtesy:FB/Rising Baloshistan

افغانستان اور پاکستان کے پرچم کو بوسہ دینے والے ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر شیئر کئے گئے پوسٹ کے اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہیں۔

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے ویڈیو کو کتنے لوگوں نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 590 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں اور 87,407 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Fact Check/Verification

کیا افغانستان اور پاکستان کے قومی پرچم کو بوسہ دے رہا شخص کرکٹر محمد نبی ہے؟ اس بات کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ٹک ٹاک کے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

آخر کون ہے وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا شخص؟

پھر ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو کو دیکھا تو اس پر شریف اللہ11147 لکھا ہوا نظر آیا۔ چونکہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی ہے۔ اس لئے ہم نے نیوز چیکر کی بنگلہ دیشی ٹیم سے رابطہ کیا۔ سعید جوئی نے ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ، پروفائل کا اسکرین شارٹ اور لنک واہٹس ایپ پر بھیجا۔ درج ذیل میں ویڈیو اور شریف اللہ کے پروفائل کا اسکرین شارٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لنک یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ٹک ٹاک پروفائل پر ملی معلومات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص شریف اللہ11147ہے۔ پھر ہم نے افغانستان کے کرکٹر محمد نبی اور وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کی تصویر کا موازنہ کیا تو پتاچلا کہ دونوں کی شکل مختلف ہے۔ جس کا آپ درج ذیل کی تصویر سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

فوٹو پیا سوفٹ ویئر سے بنائی گئی تصویر

یہ بھی پڑھیں:کیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے 90 لاکھ کی مسجد تعمیر کروائی ہے؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں افغانستان اور پاکستان کے قومی پرچم کو بوسہ دے رہا شخص افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نہیں ہے، بلکہ ٹک ٹک پروفائل کے مطابق اس شخص کا نام شریف اللہ ہے۔


Result: Misleading

Our Sources

Self analysis
Input bangladesh team


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular