اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا بجلی بحران پر مسلم لیگ (ن) رکن احسن اقبال نے اپنی...

کیا بجلی بحران پر مسلم لیگ (ن) رکن احسن اقبال نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پاکستان میں 23 جنوری 2023 کو بجلی کی ترسیلی لائنز میں خرابی کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا، جس عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت مخالف پوسٹ شیئر کیں۔ اس دوران ایک پاکستان کے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر احسن اقبال کا بیان جس میں وہ حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے رہے ہیں بھی وائرل ہوا۔ اس ویڈیو بیان سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حالیہ بجلی کٹوتی پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کی۔

شمیم محمد پی ٹی آئی نامی صارف نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے احسن اقبال کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 23 جنوری کو پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد احسن اقبال نے مذکورہ بیان دیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاون پر مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر توانائی احسن اقبال کا اہم بیان۔

پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاون سے جوڑکر احسن اقبال کی پرانی ویڈیو وائرل

ان کے علاوہ اس ویڈیو کو متعدد صارفین نے شیئر کیا ہے، جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

احسن اقبال کی ویڈیو کو فیس بک اور یوٹیوب پر بھی متعدد صارفین نے پاکستان میں حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کا بتاکر شیئر کیا ہے۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ ہم نے “بجلی کے بدترین شٹ ڈاؤن نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ حکومت نااہل ہے:احسن اقبال” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں  جیو نیوز اردو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 10 جنوری 2021 کی ایک ویڈیو رپورٹ میں رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کے مذکورہ بیان کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی دور حکومت میں ہوئے بجلی شٹ ڈاؤن کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جیو نیوز کی اس رپورٹ میں احسن اقبال عمران خان کا نام لیتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

Courtesy: Youtube/ GeoNews

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیر توانائی احسن اقبال کی مذکورہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی موجود ہے۔ جس میں وہ عمران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Courtesy:PML_N South Punjab

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاون پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ہی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ ویڈیو پرانی ہے اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں ہوئے بجلی شٹ ڈاؤن پر دئے گئے ان کے بیان کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Video report published by Geo news on 10 jan 2021
Facebook post by PMLNSPunjab on 10 jan 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular