Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ منظر ممبئی ایئر پورٹ کا ہے جہاں تیز بارش کے باعث رن وے جھیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔
نہیں، یہ منظر چنئی ایئر پورٹ کے رن وے پر لگے پانی کا ہے۔
رن وے پر لگے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دراصل رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شائع ہونے والی آکاش وانی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی اور اس کے نوائے علاقوں میں لگاتار تیز بارش ہونے کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے، ہوائی خدمات بھی متاثر ہیں۔ میٹھی دریا کے قریب رہنے والے تقریباً 500 افراد کو بچایا گیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسی کے پیش نظر ایک ایئرپورٹ کے رن وے پر لگے پانی کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایئر پورٹ کی گاڑیاں اور طیارے پانی میں غرق نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر ممبئی ایئر پورٹ کا ہے جہاں تیز بارش کے باعث رن وے جھیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “ممبئی ایئر پورٹ بارش کے باعث سمندر کا منظر پیش کرنے لگا۔ رن وے پر کھڑے جہاز بھی ڈوب گئے”۔

ایکس صارف نے لکھا ہے “اپ کراچی گھر ہو رہے ہیں کراچی والوں کا پسندیدہ بمبئی بھی پانی میں بہہ رہا ہے۔ یہ بمبئی ایئرپورٹ کی ویڈیو دیکھ لیں”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر جمع پانی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے کچھ ٹولز کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ویبھاوی لیمائے نامی ایکس ہینڈل پر 4 دسمبر 2023 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو چنئی ایئر پورٹ کا بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق آج تک اور ٹائمس آف انڈیا کی ویڈیو رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق سائیکلون میچاؤنگ کی آمد کے ساتھ ہی چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی تھی۔ جس کے باعث چنئی ایئرپورٹ کا رن وے پانی میں ڈوب گیا، اس وجہ سے پروازیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔

یہ بھی دیکھیں: بھارت میں بادل پھٹنے کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر لگے پانی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل چنئی ایئر پورٹ کے رن وے کی ہے۔
Our Sources
X post by @LimayeVaibhavi on 04 Dec 2023
Video report published by Times of India and AajTak on 04 Dec 2023
Mohammed Zakariya
August 18, 2025
Mohammed Zakariya
December 30, 2024
Mohammed Zakariya
September 5, 2024