Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
دبئی ایئر شو کے بعد بھارتی ایئر مارشل کا دستخط شدہ وائرل خط سامنے آیا، جس میں تیجس کو ناقص اور ناقابلِ بھروسہ قرار دیا گیا۔
وائرل خط جعلی ہے اور بھارتی فضائیہ نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل امر پریت سنگھ سے منسوب کرکے ایک خط شیئر کیا جا رہا ہے۔ دعویٰ یہ ہے کہ دبئی ایئر شو میں تیجس طیارے کے مبینہ حادثے کے بعد ایئر چیف نے اس طیارے کو ”غیر مستحکم، ناقص اور ناقابلِ بھروسہ” قرار دیا۔ وائرل پوسٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خط میں بھارت کی عالمی سطح پر ہونے والی سبکی کا اعتراف موجود ہے۔
وائرل خط کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “تیجس کا دبئی ایئر شو میں گرنا بھارت کی اصل تصویر دنیا کے سامنے لے آیا۔ بھارتی ایئر چیف نے خود کہا کہ تیجس غیر مستحکم، ناقص اور ناقابل بھروسہ ہے۔ اربوں روپے لگا کر بنایا گیا یہ جہاز نہ مشکل پروازیں سنبھال سکا، نہ درست انداز میں اڑ سکا، اور بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کر دیا۔ مودی سرکار کے بڑے دعوے صرف دکھاوا ہیں۔ اصل طاقت رافیل میں ہے، تیجس میں نہیں۔ یہ حادثہ نہیں، بھارت کی دفاعی ناکامی اور نالائقی کا ثبوت ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
سب سے پہلے ہم نے وائرل خط کو ریورس امیج سرچ کیا، جہاں پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے فیکٹ چیک یونٹ کی ایکس پوسٹ ملی۔ اس میں اس خط اور اس کے ساتھ کئے گئے تمام دعوؤں کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔

پھر ہم نے انڈین ایئر فورس کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کا جائزہ لیا۔ اس پر ایسا کوئی بیان، نوٹس یا خط موجود نہیں جس میں تیجس طیارے کو ‘غیر مستحکم’ یا ‘ناقابلِ بھروسہ’ قرار دیا گیا ہو۔ البتہ ایک پوسٹ میں دبئی ایئر شو سے متعلق واقعے کی انکوائری شروع کرنے کا ذکر کیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ملتی۔
مزید توثیق کے لئے وائرل لیٹر کو گوگل لینس کے ذریعے سرچ کیا تو 22 نومبر 2025 کو نیشنل کیڈٹ کارپ (این سی سی انڈیا) کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر امر پریت سنگھ کے دستخط والا ایک سرکاری خط ملا۔ دونوں خطوط کا موازنہ کیا تو واضح فرق نظر آیا۔ دستخط کا اسٹائل مختلف تھا، وائرل خط میں دستخط کے نیچے ”امر پریت سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف آف انڈیا” لکھا ہوا تھا، جبکہ اصل سرکاری خط میں دستخط کے نیچے ”اے۔ پی۔ سنگھ، ایئر چیف مارشل، چیف آف دی ایئر اسٹاف” تحریر ہے۔
آئی اے ایف کا لوگو مختلف ڈیزائن اور ترتیب میں تھا، فونٹ اور فارمیٹنگ بھی سرکاری معیار سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ تمام فرق اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وائرل لیٹر سرکاری نہیں بلکہ جعلی ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق اور مستند ذرائع کے مطابق بھارتی چیف آف ایئر اسٹاف امر پریت سنگھ کے نام سے منسوب وائرل دستخط شدہ خط فرضی ہے۔ اس میں کئے گئے دعوؤں کی کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں، نہ ہی بھارتی فضائیہ نے ایسا کوئی بیان جاری کیا ہے۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا مواد گمراہ کن ثابت ہوا ہے۔
FAQs
سوال: کیا بھارتی ایئر چیف نے تیجس کو ناقص قرار دینے والا خط جاری کیا؟
جواب: نہیں، ایسا کوئی سرکاری خط یا بیان جاری نہیں ہوا۔ وائرل دستاویز جعلی ہے۔
سوال: وائرل خط کہاں سے شروع ہوا؟
جواب: خط سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بغیر تصدیق کے شیئر ہوا اور بعد میں متعدد اکاؤنٹس سے پھیلا۔
سوال: کیا بھارتی فضائیہ نے خط کی تردید کی ہے؟
جواب: جی ہاں، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ خط مستند نہیں اور اس کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔
Sources
X post by @PIBFactCheck on 23 Nov 2025
Instagram post by @nccindiaofficial on 22 Nov 2025
Self analysis
Mohammed Zakariya
November 26, 2025
Mohammed Zakariya
November 24, 2025
Mohammed Zakariya
November 18, 2025