Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے پاکستانی ڈرونز کے دہلی اور گجرات تک پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے اعتراف کیا ہے کہ 10 مئی کو پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات تک پہنچ گئے تھے اور ان ڈرونز کی نگرانی کے باعث بھارت کے ایس-400 سسٹمز بھی تباہ ہوگئے تھے۔
فیس بک پر 24 سیکنڈ کی اس ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے”بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے اعتراف کیا کہ 10 مئی کو پاکستانی ڈرونز دہلی اور گجرات تک پہنچ گئے، اور ڈرونز کی نگرانی کے باعث ایس-400 سسٹمز تباہ ہوئے”۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل کلپ کے چند فریموں کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو پریس ٹرسٹ آف انڈیا(پی ٹی آئی) کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ملی۔ 24 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو 23 ستمبر 2025 کو شیئر کی گئی تھی۔
اصل ویڈیو میں بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے اپنے بیان میں کہا ہے “ہم کولڈ اسٹارٹ کی مشق شروع کر رہے ہیں جو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مرکزی سیکٹر میں ہوگا، جہاں ہم ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کریں گے۔ تینوں سروسز، انڈسٹری پارٹنرز، ‘آر اینڈ ڈی’ پارٹنرز اور اکیڈمک انسٹیٹیوشنز سب اس میں شامل ہیں”۔ یعنی اصل بیان میں پاکستانی ڈرونز، دہلی، گجرات یا ایس-400 کے تباہ ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو اور پی ٹی آئی کی اصل ویڈیو کا موازنہ کرنے پر یہ بات واضح ہوئی کہ ویڈیو کے ویژوئلز وہی ہیں لیکن آواز مختلف ہے۔ اس سے ہمیں شبہ ہوا کہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے یا آڈیو ایڈیٹنگ کی گئی ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔
ویڈیو کی مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والا ٹولز ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ اس ٹول نے مجموعی طور پر اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ وائرل کلپ میں آواز اے آئی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے یا ڈیپ فیک ہے۔ ہائیو ماڈریشن نے اپنے تجزیہ میں اس ویڈیو کو79.7 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو) کو بھیجا، جہاں اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تجزیے کے مطابق ہائیو اے آئی آڈیو کلاسیفائر نے اپنے تجزیے میں واضح کیا کہ آڈیو ٹریک کے ابتدائی 10 سیکنڈز کے علاوہ باقی تمام حصہ ‘اے آئی سے تیارکردہ’ ہے۔
اسی طرح جدید آڈیو ڈیپ فیک ڈیٹیکشن انجن اوریجن ڈاٹ اے آئی کے تجزیے کے مطابق آڈیو کے تقریباً 60 فیصد حصے کے اے آئی سے تیار ہونے کا امکان موجود ہے۔ مزید برآں، ہائیو اے آئی ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر کے مطابق ویڈیو ٹریک کے مختلف حصوں میں واضح طور پراے آئی سے تیار کردہ پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔



اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہاوالی ویڈیو ترمیم شدہ ہے، اصل بیان میں انہوں نے صرف آئندہ ماہ فوجی مشق اور ڈرون و کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کا ذکر کیا ہے، جبکہ پاکستانی ڈرونز کے دہلی یا گجرات تک پہنچنے اور ایس-400 سسٹمز تباہ ہونے کا دعویٰ بالکل فرضی ہے۔
سوال1: کیا بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے واقعی پاکستانی ڈرونز کے دہلی اور گجرات تک پہنچنے کا اعتراف کیا؟
جواب: نہیں، اصل بیان میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔ یہ دعویٰ جعلی اور ترمیم شدہ ویڈیو پر مبنی ہے۔
سوال2: اصل ویڈیو کہاں دستیاب ہے؟
جواب: اصل ویڈیو 23 ستمبر 2025 کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی تھی۔
سوال3: بھارتی ایئر مارشل نے اپنے بیان میں کیا کہا تھا؟
جواب: انہوں نے کہا تھا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کولڈ اسٹارٹ ایکسرسائز ہوگی جس میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کی جائے گی۔
سوال4: کیا وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے؟
جواب: جی ہاں، اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کے مطابق اس میں اے آئی یا ڈیپ فیک مواد شامل ہے۔
Sources
X post by PTI News on 23 Sep 2025
Self Analysis
Hivemoderation tool
DAU’s analysis
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
March 27, 2024