Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
چینی صدر شی جن پنگ کا پی ایم مودی کو نظر انداز کرنے کی یہ ویڈیو حالیہ چین دورے کی ہے۔
یہ ویڈیو روس میں ہونے والے برکس سمٹ 2024 کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی چین دورے پر ہیں۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر 10 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں چینی صدر شی جن پنگ پی ایم مودی کو کسی حال میں داخل ہونے کےلئے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہیں، لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لگتا ہے کہ وہ مصاحفہ کے لئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ چین کے شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کے لئے گئے پی ایم مودی کی ہے۔ جہاں استقبال کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے پی ایم مودی کو نظر انداز کیا گیا۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “مودی جب چین کے نیتاؤں سے مِلنے گئے تو اُن کی آشا تھی کہ بڑی گرمجوشی سے سواگت ہوگا۔ لیکن ہوا بالکل الٹا، چینی نیتاؤں نے نہ مودی کی باتوں میں کوئی وشواس دکھایا نہ اُن کے بھاشن کو کوئی آدرش مانا، سب سے بڑی بے عزتی تو تب ہوئی جب بڑے لیڈر نے مودی کی طرف ہاتھ بڑھانے کے بجائے صاف نظر پھیر لی، اور ہاتھ تک نہیں ملایا۔ پورا کاریکرم اچانک سماپت کر دیا گیا، جیسے مودی کی پوری نیتی ایک سیاسی شمشان میں بدل گئی ہو۔ یہ منظر دیکھ کر خود بھارتی میڈیا بھی سنّاٹہ بھر گیا کہ مودی کے سارے سنسکار اور وِچار وہاں ایک پل میں بکھر گئے”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
آکاشوانی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک ستمبر کو چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز شی جن پنگ نے پی ایم مودی سے بات چیت کی اور دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کی گئی۔
چینی صدر شی جن پنگ کا پی ایم مودی کو نظر انداز کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں اسی ویڈیو کا طویل ورژن ریڈیو فری ایشیا کینٹونیز سروس کے آفیشل فیس بک پیج پر چینی کیپشن کے ساتھ موصول ہوا۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو برکس سمٹ 2024 کی ہے۔ جہاں چینی صدر شی جن پنگ 23 اکتوبر 2024 کو بھارتی وزیر اعظم مودی کے سمٹ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو بلوم برگ نیوز کے یوٹیوب چینل پر 24 اکتوبر 2024 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس میں بھی اسے روس میں ہونے والے برکس سمٹ 2024 میں چینی صدر شی جن پنگ اور پی ایم مودی کی ملاقات کا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وائرل کلپ کا طویل ورژن نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 23 اکتوبر 2024 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے شہر کازان میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے دو طرفہ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں دونوں کے مابین سرحدی تعلقات کو لے کر گفتگو بھی ہوئی تھی۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی فلم کے ایک سین میں دکھائی گئی دیوار پر لگی پاکستانی سابق پی ایم عمران خان کی تصویر؟
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے پی ایم مودی کو نظر انداز کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دراصل پرانی اور روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس 2024 میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی ملاقات کی ہے۔
Sources
Facebook post by RFA Cantonese on 24 Oct 2024
Video published by YouTube channels Bloomberg News and ANI News on 23/24 Oct 2024
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
June 5, 2024
Mohammed Zakariya
May 8, 2023