جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں شیعوں کی جانب...

Fact Check: کیا مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں شیعوں کی جانب سے نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس؟ پورا سچ یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں شیعوں کی جانب سے عاشورہ کا جلوس عزا نکالا گیا۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور مدینہ کے شیعوں کی جانب سے نکالے گئے عاشورہ جلوس کی نہیں ہے۔

دنیا بھر میں یوم عاشورہ منایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے ایک طبقہ کی جانب سے اہل تشیع حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر مجالس عزا اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اب اسی یوم عاشورہ سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 28 جولائی 2023 کی صبح مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں پہلی بار شیعوں کی جانب سے عاشورہ کا جلوس عزا برآمد ہوا۔

تصویر کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “آج صبح مدینہ منورہ میں ہزاروں مؤمنين نے سیدہ فاطمة الزہراء کو ان کے لختِ جگر شہیدِ کربلا کا پرسہ پیش کرنے جنت البقیع کی طرف جلوس عزا کی صورت میں پیش قدمی کی اور ائمہ بقیع اور سیدہ(س) کے حضور پرسہ پیش کیا”۔

مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں عزا داری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ aghakazimi

Fact Check/ Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 28 مارچ 2014 کو یوٹیوب پر موجود ہوبہو ویڈیو ملی۔ یہی ویڈیو ہمیں شہالی 512 نامی یوٹیوب چینل پر 14 جون 2010 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو اس محرم (1445ھ)کی نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ shahali512

مزید سرچ کے دوران پاکستانی ہم ٹی وی کی ویب سائٹ پر یوم عاشورہ سے متعلق 2018 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق سعودی عرب کے قطیف میں بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں نے ماتمی جلوس میں شرکت کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تقریبا 12 فیصد شیعہ مسلمان رہتے ہیں۔ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا برتاؤ ہوتا ہے۔

Courtesy: Foreignpolicy

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں شیعوں کی جانب سے عاشورہ کا جلوس عزا نکالنے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کم از کم 13 سال پرانی ہے۔ لیکن کس موقع کی یہ ثابت نہیں ہوسکا۔

Result: False

Our Sources
Videos published by guiders14 and shahali512 on 28 Mar 2014/14 Jun 2010
Report published by Hum Tv 21 Sep 2018
Report published by Foreign Policy on 11 May 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular